فرانس کے شہر لیون میں روشنیوں کے میلے کا آغاز

جگمگاتی عمارتیں اور ان پر حرکت کرتے مناظر ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی دسمبر میں فرانس کے شہر لیون کی تمام بلند بالا عمارتوں پرروشنیوں کے دلکش مناظر دیکھنے کے لیے لاکھوں سیاح متوقع ہیں۔

 لیون میں رنگ و نور کا یہ میلہ سجایا جا چکا ہے۔ تاریک فضاؤں میں چمکتی دمکتی عمارتیں جادوئی سماں باندھ رہی ہیں۔ 

جگمگاتی عمارتیں اور ان پر حرکت کرتے مناظر ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

 مقامی افراد کے ساتھ ساتھ  دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکزاس وقت لیون ہے۔ 

سالانہ لائٹ شو میں لائٹ پراجیکشن کی بدولت کہیں عمارات ایک کے بعد ایک رنگ بدلتی ہیں تو کہیں سڑکوں پر روشنی کے فوارے پھوٹتے نظر آرہے ہیں۔ میلے میں شامل ماہرین نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کےذریعے ایسے دلکش و دیدہ زیب نظارے تخلیق کیے، جنہیں دیکھ کر لوگ سحر زدہ ہوگئے۔ لوگ مختلف رنگوں کے حسین امتزاج سے روشن مقامات کو کئی گھنٹے تک ٹکٹکی باندھے دیکھتے رہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ