راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن بھی بارش کی نذر

آج پورے دن میں صرف 5.2 اوورز کروائے جا سکے، جس میں 19 رنز بنے۔

گراؤنڈ کا عملہ بارش سے متاثرہ میدان سکھانے کی کوشش کر رہاہے (اے ایف پی)

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے دن کا کھیل بھی بارش اور خراب روشنی کی نذر ہو گیا۔

آج پورے دن میں صرف 5.2 اوورز کروائے جا سکے، جس میں 19 رنز بنے۔ تیسرے دن کھیل کے اختتام تک مہمان ٹیم نے پاکستان کےخلاف چھ وکٹوں پر 282 رنز بنائے۔

دھننجایا ڈی سلوا 87 اور دلرووان پریرا چھ رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے 59 اور اوشادا فرنینڈو 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آج سٹیڈیم کا عملہ بارش کی وجہ سے گراؤنڈ ميں موجود پانی صاف کرنے ميں مصروف رہا۔

گذشتہ روز بھی بارش کے باعث صرف 18.2 اوورز کا میچ ہوسکا تھا۔ کل سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر مجوعی سکور میں 61 رنز کا اضافہ کیا تھا۔

خراب موسم اور بارش کے باعث پہلے روز بھی صرف 68 اوورز کا کھیل ہوا تھا۔

 

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ