اسلام آباد میں کرسمس کی رونقیں

جی ایٹ کی کرسچن کالونی میں سجی چرنی رہائشیوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں مسیحی برادری کے لوگ بڑی دھوم دھام سے کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں۔ کہیں خوبصورت کرسمس ٹری تو کہیں بتیوں سے روشن گرجا گھر اور کہیں چرنیاں بنائی گئی ہیں۔

جی ایٹ کے پینٹاکوسٹل چرچ سے تعلق رکھنے والے گلفام مسیح نے بتایا کہ مسیحی برادری کے نزدیک چرنی کی خاص اہمیت ہے کیونکہ چرنی بنا کر مسیحی برادری حضرت عیسیٰ کی پیدائش کا دوبارہ تصور کرتی ہے۔

گلفام کے مطابق شہر کے تمام سیکٹروں میں لگی چرنیوں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے کہ سب سے زیادہ اچھی چرنی کون بنائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ یونائیٹد چرچ کاؤنسل اسلام آباد شہر میں تمام چرنیوں کا دورہ کرتی ہے اور پھر طے کرتی ہے کہ کون سی چرنی سب سے بہترین ہے۔

گلفام کے مطابق پچھلے تین سالوں سے جی ایٹ کی کرسچن کالونی میں بنائی گئی چرنی اس اعزاز سے مسلسل نوازی گئی ہے۔ 

یہ چرنی جی ایٹ میں ایک وسیع گراؤںڈ پر بنائی گئی ہے اور نئے سال کی تقریبات تک لگی رہے گی۔  

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا