کراچی میں پاکستان کی پہلی سٹریٹ لائبریری

یہ لائبریری لوگوں میں کتابیں پڑھنے کا شوق اجاگر کرنے کے لیے بنائی گئی ہے، اگر کوئی چوری کرکے بھی کتابیں پڑھتا ہے تو میں اس کی حوصلہ افزائی کروں گا: کمشنر کراچی افتخار شلوانی

شہرِ قائد کی مشہور میٹروپول چورنگی کے قریب ملک کی پہلی سٹریٹ لائبریری کا افتتاح کردیا گیا ہے، جہاں موجود 600 سے زائد کتابیں عام عوام کے لیے دستیاب ہوں گی۔

لائبریری کی دیوار پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سمیت پاکستان کی اہم شخصیات اور سندھ کے اہم مقامات کے نقش بھی بنائے گئے ہیں۔ یہاں سے کتاب لے جانے کے لیے ایک کتاب رکھنا لازمی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 لائبریری کا افتتاح 25 دسمبر 2019 کو محمد علی جناح کی 144 ویں سالگرہ کے موقعے پر کیا گیا۔

افتتاح کے روز کئی افراد کی جانب سے اس لائبریری کے لیے کتابیں عطیہ کی گئیں، تاہم پہلے دن لوگوں کو شیلف میں سے کتابیں لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’یہ لائبریری لوگوں میں کتابیں پڑھنے کا شوق اجاگر کرنے کے لیے بنائی گئی ہے، اگر کوئی چوری کرکے بھی کتابیں پڑھتا ہے تو میں اس کی حوصلہ افزائی کروں گا۔‘

افتخار شلوانی کا مزید کہنا تھا کہ اس طرز کی لائبریریاں کراچی کے تمام اضلاع اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بنائی جائیں گی۔

یہ سٹریٹ لائبریری میٹروپول چورنگی پر قائم کیے گئے کمشنرز کارنر میں بنائی گئی ہے۔ ریڈ زون میں واقع ہونے کی وجہ سے یہاں ہر وقت ایک گارڈ سکیورٹی پر مامور رہے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا