آفات، احتجاجوں کے سائے میں سال نو کا جشن

جنگلات میں لگی آگ اور مختلف ممالک میں بڑے پیمانے پر مظاہروں نے سال نو کی تقریبات کا مزہ کچھ کرکرا تو کیا تاہم اس کے باوجود نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آتش بازی کے خوبصورت مظاہرے کیے گئے۔

دنیا بھر میں کہیں جشن اور کہیں احتجاج کے ساتھ 2020 کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ، ہانگ کانگ میں بڑے پیمانے پر مظاہروں اور افریقہ میں بیماریوں نے سال نو کی تقریبات کا مزہ کچھ کرکرا تو کیا تاہم اس کے باوجود نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آتش بازی کے خوبصورت مظاہرے کیے گئے۔

2020 کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں ہوا جہاں آکلینڈ میں نئے سال کا جشن منایا گیا۔ پھر جیسے جیسے زمین کی گردش اور گھڑی کی سوئیاں آگے بڑھتی گئیں یہ جشن ایشیا سے افریقہ، یورپ اور بالآخر براعظم امریکہ تک پھیل گیا اور دنیا کے تمام بڑے شہر رنگ و نور میں نہا گئے۔

یہاں سڈنی سے لے کر نیو یارک تک دنیا بھر سے لی گئیں کچھ تصاویر پیش کی جا رہی ہیں۔

آتش بازی کے شو کے دوران سڈنی کے معروف ہاربر برج اور اوپرا ہاؤس نئے سال کے موقع پر آتش بازی سے دمک اٹھے (اے ایف پی)


ہانگ کانگ میں نئے سال کے موقع پر 2020 کی گنتی کے دوران حکومت مخالف مظاہرین احتجاج کر رہے ہیں (روئٹرز)


نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے پاکستان کے شہر راولپنڈی کے معروف شاپنگ مال پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ (اے ایف پی)


متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں نئے سال کی تقریبات کے دوران دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے گرد آتش بازی کا منظر (روئٹرز)


مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں واٹر وے پر نئے سال کی تقریبات کے دوران لوگ موبائل فون سے آتش بازی کی تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کرتے ہوئے۔ (روئٹرز)


جرمنی کے دارالحکومت برلن کے برانڈن برگ گیٹ میں نئے سال کی تقریبات کے دوران آتش بازی سے آسمان روشن ہے۔ (روئٹرز)


سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں نئے سال کی تقریبات کے دوران آتش بازی نے مشہور فوارہ لی جیٹ ڈی ایوا کے ساتھ ساتھ خلیج میں پانی اور آسمان کو روشن کر دیا۔ (اے پی)


پیرس میں نئے سال کی تقریبات کے دوران آتش بازی نے آرک ڈی ٹرومفے کے اوپر آسمان کو روشن کر دیا۔ (روئٹرز)


سنٹرل لندن میں شہر کی پہچان لندن آئی اور دریائے ٹیمز پر آتش بازی کے شاندار مظاہرے۔ (روئٹرز)


جنوبی افریقہ کے ملک آئیوری کوسٹ میں نئے سال کی تقریبات کے دوران آتش بازی نے جنرل ڈی گال برج اور آسمان کو روشن کر دیا۔ (اے ایف پی)


نیو یارک کے ٹائمز سکوائر پر شہری نئے سال کی شام کی تقریب میں حصہ لیتے ہوئے۔ (اے پی)

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی