فواد چوہدری نے اینکر مبشر لقمان کو تھپڑ کیوں مارا؟

مبشر لقمان نے گذشتہ روز اپنے یوٹیوب چینل پر ایک اینکر پرسن رائے ثاقب کھرل کا انٹرویو کیا تھا جس میں مہمان اینکر رائے ثاقب نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کے مطابق ان کے پاس فواد چوہدری کی ’بے تحاشہ اخلاق سے گری ہوئی ویڈیوز‘ ہیں۔

فواد چودھری نے چند روز پہلے اپنے ٹویٹر پیغام میں نام لیے بغیر نازیبا الفاظ میں حریم شاہ کے معاملہ پر وزرا کو بدنام کرنے پر بلیک میلر گروپ کو بے نقاب کرنے کا دعوی کیاتھا۔(ارشد چوہدری)

پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر شادی کی تقریب میں صحافی سمیع ابراہیم کے بعد اینکرپرسن مبشر لقمان کو مبینہ طورپر تھپڑدے مارا جس سے تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی۔

صوبائی وزیر محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اورجہانگیر ترین سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمابھی شریک تھے۔

فواد چوہدری نے چند روز پہلے اپنے ٹویٹر پیغام میں نام لیے بغیر نازیبا الفاظ میں حریم شاہ کے معاملہ پر وزرا کو بدنام کرنے پر بلیک میلر گروپ کو بے نقاب کرنے کا دعوی کیاتھا۔

تقریب میں فواد چوہدری شریک ہوئے جہاں مبشر لقمان کی آمد پر ملاقات کے بعد مبینہ تلخ کلامی ہوئی اور گالم گلوچ کے بعد فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو تھپڑ ماردیا اور گھتم گتھا ہوگئے، وہاں موجود شرکا نے معاملہ ختم کرایا۔

وفاقی وزیر اور مبشر لقمان کے درمیان تنازع کی وجہ

مبشر لقمان نے گزشتہ روز اپنے یوٹیوب چینل پر ایک اینکر پرسن رائے ثاقب کھرل کا انٹرویو کیا تھا جس میں مہمان اینکر رائے ثاقب نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کے مطابق ان کے پاس فواد چوہدری کی ’بے تحاشہ اخلاق سے گری ہوئی ویڈیوز‘ ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نجی ٹی وی کےاینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ’فواد چوہدری نے دوگارڈزکے ساتھ شادی کی تقریب میں ان پر حملہ کیاہے۔ انہوں نے اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کی تھیں اور وزرا کے کرتوت منظر عام پرلائے جس سے فواد چودھری کو مسئلہ تھا۔انہوں نے صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں سے گفتگومیں مزید کہا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری غنڈہ گردی کر رہے ہیں، صحافیوں کو چاہیے کہ ان کے خلاف موثر احتجاج کی حکمت عملی بنائیں ورنہ ان کا یہ رویہ بڑھتاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فواد چودھری کے خلاف قانونی کارروائی بھی کرائیں گے۔‘
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انڈپینڈنٹ اردوسے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’مبشر لقمان کا صحافت سے کیاتعلق ہے؟ وہ ہمیشہ ایجنڈے پر کام کرتے ہیں لہذا ان جیسی کالی بھیڑوں کو صحافت سے نکال دیناچاہئے۔‘ انہوں نے کہا کہ مبشر لقمان ہمیشہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں اور انہیں بے عزت کرتے ہیں تو ان کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیاجاتا؟ انہوں نے مزید کہا کہ وزرا کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے پر ان کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت ایف آئی اے کے ذریعہ کارروائی کو یقینی بنائیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یوٹیوب چینلز اور ٹی وی چینلز پر غیر مصدقہ خبریں پھیلانے اور بدنام کرنے کے لیےمہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے اس بارے میں موثر حکمت عملی ضروری ہے۔
فواد چوہدری نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ بعض دو ٹکے کے سو کالڈ جرنلسٹس نے اپنا یو ٹیوب چینل ہٹ کرانے کا طریقہ یہ اختیار کیا ہے کہ وزرا اور باعزت لوگوں پر الزامات لگائیں کیوں کہ کسی نے کچھ کہنا تو ہے نہیں، ان کو ہٹس مل جائیں گے۔ ایسے لوگوں کی نہ اپنی کوئی عزت ہے نہ وہ دوسرے کی سمجھتے ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو فعال کیا گیا ہے، انشااللہ جلد ایک بڑا بلیک میلر گروپ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو گا۔ ان کے پیچھے کون لوگ ہیں پہچانے جا چکے ہیں، انتظار کیجیے مکمل کہانی سامنے آئے گی۔

واضع رہے مبشر لقمان اپنے یو ٹیوب چینلز پر وزرا کے حریم شاہ اور صندل خٹک سے مبینہ تعلقات پر گزشتہ کئی روز سے ویڈیوپیغامات جاری کر رہے ہیں جن میں مختلف وزرا سے حریم شاہ کی ویڈیوز اور آڈیو کالز بھی چلائی جارہی ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو نے مبشر لقمان سے ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔ 
 

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان