’ جوکر‘ نے آسکر نامزدگیوں کا میدان بھی مار لیا

بہترین اداکار سمیت 11 کیٹیگریز کے لیے نامزد ہونے والی واکین فینکس کی اس فلم کا ’دی آئرش مین،‘ ’1917‘ اور ’ونس اپون آ ٹائم ان ہالی وڈ‘ کے ساتھ زبردست مقابلہ ہے۔

واکین فینکس کو  فلم ’جوکر‘ میں کردار کی بنا پر بہترین اداکار کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ (سکرین گریب)

واکین فینکس کی فلم ’جوکر‘ کو اکیڈمی آسکر ایوارڈز کی 11 کیٹیگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ فلم ریکارڈ یافتہ فلموں ’بین ہور،’ ’ٹائی ٹینک‘ اور ’دی لارڈ آف دی رنگز دی: دی ریٹرن آف کنگ‘ کی دوڑ میں شریک ہوگئی ہے۔

مذکورہ تینوں فلموں نے اپنے اپنے سالوں میں 11 ایوارڈز جیتے تھے اور ’جوکر‘ بھی اب ایسا ہی کرنے کے لیے تیار  ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹوڈ فلپس کی ہدایات میں میں بننے والی فلم جوکر کا ’دی آئرش مین،‘ ’ 1917 ‘ اور ’ونس اپون آ ٹائم ان ہالی ووڈ‘ کے ساتھ زبردست مقابلہ ہے ۔ جب کہ واکین فینکس کو بہترین اداکار کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بہترین فلم کی کیٹیگری کے لیے نامزد ہونے والی جنوبی کوریا کی پہلی فلم ’پیراسائیٹ‘ کے ساتھ ساتھ فلم ’جوجو ربیٹ،‘ ’لٹل ویمن‘ اور ’میرج سٹوری‘ کو چھ کیٹیگریز کے لیے نامزد کیا گیا۔

وہ اداکار جنہیں آسکر ایوارڈز میں پہلی بار نامزد کیا گیا ہے، ان کے نام یہ ہیں:

- سکارلٹ جوہانسن (فلم ’جوجو ریبٹ‘ کے لیے بہترین معاون اداکارہ اور ’میرج سٹوری‘ کے لیے بہترین اداکارہ)

- سنتھیا ایریو (بہترین اداکارہ برائے فلم ’ہیریئٹ‘)

- انٹونیو بنڈیرس (بہترین اداکار برائے فلم ’پین اینڈ گلوری‘)

- فلورنس پگ (بہترین معاون اداکارہ برائے فلم ’لٹل ویمن‘)

اور

- بونگ جون ہو (بہترین ہدایات کار برائے فلم ’پیراسائٹ‘)

توقع ہے کہ اداکار بریڈ پٹ کوئنٹن ٹیرینٹینو کی فلم ’ونس اپون آ ٹائم ان ہالی وڈ‘ میں کلف بوتھ کے کردار کے لیے اپنا پہلا آسکر جیت لیں گے۔

نامزد ہونے والے دیگر اداکاروں میں جینیفر لوپیز برائے فلم ’ہسٹلرز‘، اوکوافینا برائے فلم ’فیئر ویل‘ کے ساتھ فلم ’لٹل ویمن‘ کی فلم میکر ریٹا گریویگ شامل ہیں۔

رابرٹ ڈی نیرو ، ٹارون ایجرٹن اور ایڈم سینڈلر بالترتیب ’دی آئرش مین،‘ ’راکٹ مین‘ اور ’اَن کٹ جیمز‘ میں اپنے کردار کے لیے نامزدگی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی فلم