صندل خٹک اور حریم شاہ کا گانا سامنے آ گیا

سوال یہ ہے کہ کیا ٹک ٹاک کی سلطنت سے باہر میوزک انڈسٹری میں حریم شاہ کا یہ پہلا قدم کل ہی رکھا گیا؟  

کل  سے ٹوئٹر شائقین کو ایک نیا موضوع ملا ہوا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی پہلی میوزک ویڈیو ’نخرے باز‘ کے نام سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کی بہت سے ویڈیو اور تصاویر حکومتی سیاست دانوں کے ساتھ آنے کے بعد وہ پاکستانی سیاست کا ایک متنازع کردار بن چکی ہیں۔

جن وزیر صاحبان کے ساتھ ان کی تصاویر میڈیا پر آتی ہیں وہ دفاعی پوزیشن لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

اس صورتحال میں خطرناک موڑ اس وقت آیا جب وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حریم شاہ سے متعلق الزامات عائد کرنے پر صحافی مبشر لقمان کو ایک شادی کی تقریب کے دوران تھپڑ مار دیا۔ بعد ازاں ان کے شو میں یہ بات کرنے والے اینکر پرسن نے معذرت بھی کر لی مگر یہ معاملہ اسمبلی میں زیر بحث رہنے کے بعد تاحال گرم ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حریم شاہ اور صندل خٹک کی ماضی میں کئی سیاستدانوں کے ساتھ تصاویر دیکھی گئیں تاہم جب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ان کی ویڈیو کال کی ریکارڈنگ سامنے آئی تو معاملہ کافی بڑھ گیا۔

جب کل حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک میوزک ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ ’یہ میری پہلی میوزک ویڈیو ہے امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئے گی اور آپ اسے انجوائے کریں گے۔‘ 

تب سے مین سٹریم اور سوشل میڈیا پہ اس ویڈیو کی دھومیں مچ گئیں۔

لیکن کیا ٹک ٹاک کی سلطنت سے باہر میوزک انڈسٹری میں حریم شاہ کا یہ پہلا قدم کل ہی رکھا گیا، یہ سوال غور طلب ہے۔ 

اگر آپ یو ٹیوب پہ جائیں تو سامنے آتا ہے کہ دراصل یہ ویڈیو ابھی کی نہیں بلکہ یہ گزشتہ برس 6 اکتوبر 2019 کو اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پنجابی ریپرگلوکار ارباز کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔

اس گانے میں خاتون گلوکار ایش چغتائی نے ارباز کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ ویڈیو میں حریم شاہ اور صندل خٹک بطور ماڈل سامنے آئی ہیں۔

گلوکار ارباز اس سے قبل بھی میوزک البم ریلیز کرچکے ہیں جن میں ماڈل متھیرا ماڈلنگ کرتی ہوئی نظر آئی تھیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی