بھارت بڑا مسئلہ ہے، امریکہ کردار ادا کرے: عمران خان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے کے حل کے لیے امریکہ یقیناً مدد کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر مصافحہ کرتے ہوئے (اے ایف پی)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے کے حل کے لیے امریکہ یقیناً مدد کرے گا۔

سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں سربراہان نے صحافیوں سے گفتگو کی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے وفود بھی موجود تھے۔

گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ کشمیر کے معاملے پر بھی بھارت سے بات کرے گا۔

جبکہ عمران خان نے کہا کہ ’پاکستان کے لیے بھارت ایک بڑا مسئلہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ امریکہ اس میں اپنا کردار ادا کرے گا کیونکہ دوسرا کوئی ملک اس طرح سے کردار ادا نہیں کر سکتا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عمران خان نے انتہائی مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ سے دوبارہ مل کر خوشی ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کچھ مسائل ہیں جس کے بارے میں ہم بات کرنا چاہتے ہیں۔‘

اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا: ’بنیادی مسئلہ افغانستان کا ہے جو پاکستان اور امریکہ دونوں کے لیے ہی اہم ہے اور خوش قسمتی سے ہم دونوں ایک ہی پیج پر ہیں۔‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’ہم پاکستان سے اتنے قریب کبھی نہیں تھے جتنے آج ہیں اور یہ ایک بڑی بات ہے جو میں کہہ رہا ہوں۔‘

انہوں نے پاکستان کا دورہ کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ یہ تیسری ملاقات ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا