پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح، عالمی رینکنگ برقرار

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانی والی سیریز کا تیسرا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد پاکستان نے بین الااقوامی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

کپتان بابر اعظم سوموار کو  پاکستان بنگلہ دیش سیریز کے فاتح کی ٹرافی اٹھائے ہوئے (اے ایف پی)

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانی والی سیریز کا تیسرا میچ بارش کی نذر  ہونے کے بعد پاکستان نے بین الااقوامی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایڈٹ پریس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سوموار کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جانا تھا لیکن ٹاس سے قبل شدید بارش کے بعد امپائرز کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ میچ ہونا ممکن نہیں ہو گا۔ قذافی سٹیڈیم میں موجود پانچ ہزار مداحوں کو اس اعلان کے باعث مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

 سیریز کے پہلے دونوں میچوں میں پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دے کر ناقابل شکست برتری حاصل کر چکا تھا۔

پابندی کے شکار بنگلہ دیش کے کھلاڑی شکیب الحسن اور وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم کی غیر موجودگی میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مشفیق نے سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر دورہ پاکستان سے انکار کر دیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن جنوری 2018 میں حاصل کی تھی لیکن پاکستان کی یہ پوزیشن 2019 میں کھیلے جانے والے نو میں سے آٹھ میچوں میں شکست کے بعد خطرے میں تھی۔ تجربہ کار بلے باز شعیب ملک اور محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لائن مضبوط ہوئی۔ شعیب ملک نے پہلے میچ میں 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جبکہ حفیظ نے دوسرے میچ میں بنگلہ دیشی ہدف کے تعاقب میں 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم اگلے ماہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے سلسلے میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے پاکستان آئے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچ سیریز کو تین حصوں میں تقسیم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

رواں ماہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ حکام نے دبئی میں ملاقات کی تھی جس میں بین الااقوامی کرکٹ کونسل کے چیئرمین ششانک منوہر کی معاونت شامل تھی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں 7 سے 11 فروری کو کھیلا جائے گا جب کہ دو ماہ کے وقفے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم کراچی میں ایک ون ڈے انٹرنیشنل اور دوسرا ٹیسٹ کھیلے گی ۔ یہ دونون میچ3 اپریل سے9 اپریل کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

 گذشتہ سال سری لنکا نے بھی اپنے دورہ پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کیا تھا جب پہلے سری لنکن ٹیم کی جانب سے لاہور میں ٹی ٹوئنٹی کھیلے گئے تھے جبکہ دسمبر میں سری لنکن ٹیم دو ٹیسٹ میچ کھیلنے 16 روزہ دورے پر راولپنڈی آئی تھی۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ