برفانی چیتا انسانی بستیوں کے قریب اتر آیا

ایک اندازے کے مطابق قراقرم ، ہمالیہ اور ہندوکش میں 320 سے 400 برفانی چیتے موجود ہیں۔

گلگت بلتستان میں حالیہ شدید برفباری کے سلسلے کی وجہ سے برفانی  چیتے کھانے کی کھوج  میں نیچے اتر کے انسانی آبادیوں کے قریب  نظر آرہے ہیں۔

مورخون میں تعینات  آئی یو سی این پاکستان سے منسلک کمیونٹی موبلائزر  کریم اللہ خان کی بنائی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے  کہ ایک  نربرفانی چیتا انسانی بستی کے بہت قریب گھوم پھر رہا ہے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جنگلی حیات کے ماہرین  پاکستان میں برفانی چیتے کی خطرناک حد تک کم ہوتی ہوئی آبادی پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔

اس نسل کو لاحق خطرات کی وجہ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلیاں  اور چیتوں کے رہنے کی جگہیں ناپید ہونا قرار دیا ہے۔

اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا  میں 4,500 سے 7,500 کے درمیان برفانی چیتے پائے جاتے  ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق قراقرم ، ہمالیہ اور ہندوکش میں 320 سے 400 برفانی چیتے موجود ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا