امریکہ میں لنگر خانہ چلانے والا پاکستانی

واشنگٹن میں ہوٹل چلانے والے قاضی منان اپنی مدد آپ کے تحت اب تک ایک لاکھ سے زائد مفت کھانے کھلا چکے ہیں۔

پاکستان کے قاضی منان نے 20 سال قبل واشنگٹن پہنچنےکے بعد ابتدائی سالوں میں گیس سٹیشنز اور مقامی سٹورز پر کام کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آج وہ واشنگٹن کے ایک پوش علاقے میں دیسی ہوٹل ’سکینہ حلال گرل‘ کے مالک ہیں اور متنوع امریکی صارفین کے لیے پاکستانی کھانا پیش کرتے ہیں۔

اتنی ترقی کے باوجود مننان امریکہ میں اپنے آغاز کو نہیں بھولے۔ آج ان کا ہوٹل شہر کے بے گھر لوگوں کو کھانا کھلانے کے لیے جانا جاتا ہے۔

منان نے اپنی کوششوں کو  پاکستانی اقدار سے جڑے رہنے کا ایک طریقہ قرار دیتے ہوئے کہا یہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے خیر سگالی لانے کا ایک راستہ ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو