آسٹریلین اوپن: نواک جوکووچ نے سترہواں گرینڈ سلیم جیت لیا

میچ کے بعد نواک جوکووچ کا کہنا تھا کہ ’یہ میرا پسندیدہ ٹینس کورٹ ہے اور پوری دنیا میں میرا پسندیدہ سٹیڈیم ہے۔‘

جوکووچ اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی دوبارہ بین الااقوامی ٹینس رینکنگ میں پہلے نمبر آ گئے ہیں۔ اس سے قبل رافیل نڈال اس پوزیشن پر موجود تھے۔(اے ایف پی)

سربیا کے نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ  کے فائنل میں کامیابی حاصل کرکے 17 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سربیا کے نواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو شکست دے کر کریئر کا 17 واں گرینڈ سلیم اور 8واں آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

نواک جوکووچ نے ڈومینک تھیم کو 4-6، 6-4، 6-2، 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔ فائنل میں فتح کے علاوہ نواک جوکووچ نے کامیابی سے آسٹریلین اوپن میں اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع بھی کیا۔

جوکووچ اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی دوبارہ بین الااقوامی ٹینس رینکنگ میں پہلے نمبر آ گئے ہیں۔ اس سے قبل رافیل نڈال اس پوزیشن پر موجود تھے۔

فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والے آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے رافیل نڈال کو کوارٹر فائنل میں شکست دی تھی جبکہ نواک نے راجر فیڈرر کو سیمی فائنل میں ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

اس جیت کے ساتھ ہی نواک جوکووچ ان لیجنڈ کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں جو ایک ہی سلیم آٹھ بار اپنے نام کر چکے ہیں۔ ان کے علاوہ یہ اعزاز رافیل نڈال اور راجر فیڈرر کے پاس ہے۔ نڈال 12 فرنچ اوپن اور فیڈرر ومبلڈن کے آٹھ سلیم جیت چکے ہیں۔

عالمی رینکنگ میں اس وقت نواک جوکووچ کا پہلا جب کہ نڈال کا دوسرا نمبر ہے۔ راجر فیڈررعالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ جبکہ فائنل میں جوکووچ سے شکست کھانے والے ڈومینک تھیم کرئیر بیسٹ چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

‘میچ کے بعد نواک جوکووچ کا کہنا تھا کہ ’یہ میرا پسندیدہ ٹینس کورٹ ہے اور پوری دنیا میں میرا پسندیدہ سٹیڈیم ہے۔ یہ ٹرافی جیت کر میں بہت خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں۔

فائنل میں جوکووچ سے شکست کھانے والے ڈومنیک تھیم نے میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جوکووچ کے علاوہ دو کھلاڑی جو نڈال اور فیڈرر ہیں وہ ٹینس کو ایک الگ سطح پر لے آئے ہیں۔ ‘میں خوش ہوں کے میں ان کے زمانے میں کھیل رہا ہوں۔ میں آج کامیاب نہیں ہو سکا لیکن امید ہے میں جلد ہی جوکووچ سے دوبارہ مقابلہ کر سکوں گا۔

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل