ہنس مکھ جانور: مزاحیہ فوٹوگرافی کا مقابلہ شروع

جنگلی جانوروں کی مزاحیہ تصاویر جن سے ان کی زندگیوں پر روشنی پڑتی ہے۔

کینیا کا کھلکھلاتا چمپینزی (Manoj and Shah/Comedy Wildlife Photography Awards)

فوٹوگرافی کا وہ مقابلہ 2020 میں واپس آ رہا ہے جس میں قدرتی حیات کے شوخ پہلوؤں پر نظر ڈالی جاتی ہے۔

کامیڈی وائلڈ لائف فوٹوگرافی ایوارڈز اپنا چھٹا سال شروع کر رہا ہے اور اب لوگ اپنی تصویریں بھیج کر مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

منتظمین کو توقع ہے کہ مزاحیہ تصاویر دکھانے کے ساتھ ساتھ وہ ماحولیاتی مسائل اور جنگلی حیات کے تحفظ کی جانب بھی توجہ دلوا سکیں گے۔

مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 31 مئی ہے اور منتظمین کو توقع ہے کہ اس بار زیادہ فوٹوگرافر اپنی مزاحیہ تصاویر بھیجیں گے۔

جنگلی حیات کی ٹیلی ویژن پیش کار کیٹ ہمبل، کمیڈین ہیو ڈینس اور جنگلی حیات کے مشہور فوٹوگرافر ول براڈ لوکس اس مقابلے کے ایک بار پھر جج ہوں گے۔

ججوں کے فیصلے کے بعد سال کے بہترین کامیڈی فوٹوگرافر کو کینیا میں ایک ہفتے کے سفاری ٹور پر بھیجا جائے گا۔

’دی انڈپینڈنٹ‘ اپنے قارئین کے لیے گذشتہ سال کی چند بہترین تصاویر پیش کر رہا ہے۔

 

 

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی