پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈز کی تصویری جھلکیاں

پہلے پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب جمعے کو دبئی کے معروف کوکاکولا ایرینا میں منعقد ہوئی۔

ایوارڈ میں بیک گراؤنڈ ڈانسرز وہ لیے گئے تھے جو عموماً بالی وڈ کے ایوارڈ شوز میں ہوتے ہیں(پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈز)

پہلے پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب جمعے کو دبئی کے معروف کوکاکولا ایرینا میں منعقد ہوئی۔

دبئی میں اس شو کے ٹکٹ بھی فروخت کیے گئے تھے جن کی قیمت 100 درہم سے 500 درہم تک تھی۔ دبئی میں موجود پاکستانی کمیونٹی بھی کافی تعداد میں وہاں موجود تھی تاہم ہال صرف 60 فیصد ہی بھر سکا۔

پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈز (پی سا) نے فلم، ٹیلی ویژن کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا سٹارز کے لیے بھی ایوارڈز کا اعلان کیا تھا۔

ماہرہ خان جو پورے شو میں موجود رہی بلکہ سٹیج پر آکر ایوارڈ بھی دیے تھے جب ان کی باری آئی تو ان کا ایوارڈ ہمایوں سعید نے وصول کیا۔

پرفارمنس میں اگر کسی نے بازی لی تو وہ علی ظفر تھے جنہوں نے  اپنے مقبول نغمے گا کر حاضرین کے دل جیت لیے۔

ایوارڈ میں بیک گراؤنڈ ڈانسرز وہ لیے گئے تھے جو عموماً بالی وڈ کے ایوارڈ شوز میں ہوتے ہیں۔ اسی بنا پر یہ ڈانسروں کی پرفارمنس پاکستانی ڈانسروں سے بہتر تھی۔

تقریب میں پاکستان کے وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور حکمران جماعت کے سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے جنہوں نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیے۔

 

جن فنکاروں کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیے گئے ان میں اداکار غلام محی الدین ، اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا، اداکار مصطفٰی قریشی، اداکارہ ریما خان اور گلوکار عطاء اللہ عیسٰی خیلوی شال ہیں۔

 

ڈرامے کے شعبے میں تقریباً تمام ہی ایوارڈز  ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کے نام رہے۔ بہترین اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی (جیوری) بہترین مصنف خلیل الرحمان قمراور بہترین ہدایت کار ندیم بیگ قرار پائے۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ثنا جاوید کو ڈرامہ سیریل رسوائی کے لیے دیا گیا۔

 

فلم کے شعبے میں 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سپر سٹار‘ کے لیے ماہرہ خان کو بہترین اداکارہ اور اسی سال ریلیز ہونے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ کے لیے شہریار منوّر کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

موسیقی کے شعبے میں مومنہ مستحسن اور بلال سعید کے گانے ’باری‘ کو پاپولر کیٹیگری میں بہترین گانا قرار دیا گیا جبکہ جیوری کی جانب سے2019 کے بہترین نغمے کا اعزاز عمیر جسوال کے ’چل رہا ہوں‘ کے حصے میں آیا۔

 

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا