آسکرز: ’پیراسائٹ‘ بہترین فلم قرار

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جاری اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں جنوبی کوریا کی فلم ’پیراسائٹ‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

92 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں ’پیراسائٹ‘ پہلی فورین لینگویج فلم ہے جسے بہترین فلم کا ایوارڈ ملا ہے (اے ایف پی)

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جاری اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں جنوبی کوریا کی فلم ’پیراسائٹ‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

92 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں ’پیراسائٹ‘ پہلی فورین لینگویج فلم ہے جسے بہترین فلم کا ایوارڈ ملا ہے۔

فلم ’پیراسائٹ‘ کو مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا۔ اس سے قبل تاریخ میں صرف 10 فارن فلموں کو بیسٹ فلم کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا۔

اس سے قبل بہترین معاون اداکار کا پہلا انعام اداکار بریڈپِٹ کو دیا گیا۔ انہیں یہ انعام فلم ’ونس اپان اے ٹائم ان ہالی وڈ‘ میں ان کے کردار پر دیا گیا ہے۔

فلمی صنعت کے بڑے بڑے ستارے تقریب میں جمع ہیں تاکہ دیکھ سکیں کہ فلمی صنعت کے وہ انعامات جن پر سب کی نظر ہے کس کے حصے میں آتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بریڈپِٹ نے اپنا پہلا آسکر جیتنے کے بعد جذباتی تقریر کی جس میں انہوں نے صدر ڈونلڈٹرمپ کے مواخذے کے مقدمے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکار بریڈپِٹ نے انعام جیتنے کے لیے انتھونی ہاپکنزکو فلم (دا ٹو پوپس)، ایل پچینو اور پیسکی (دونوں کو دی آئرش مین) اور ٹوم ہینکس کو (اے بیوٹیفل ڈے ان دا نیبرہڈ) کے لیے پیچھے چھوڑا۔

بریڈپِٹ نے کہا: ’یہ ناقابل یقین ہے۔‘ انہوں نے ایوارڈ ملنے کو ’اعزازات کا اعزاز‘ قرار دیا۔‘

’میں کوئی ایسا شخص نہیں جو پیچھے مُڑ کر دیکھے لیکن اس نے مجھے ایسا کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ میں بوچ اینڈ سن ڈانس نامی فلم دکھانے کے لیے لے جانے والے اور میری گاڑی میں سامان رکھ کر باہر نکلنے والے اپنے لوگوں کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ میں اداکارہ جینا (ڈیوس) اور فلم ساز ریڈلے (سکاٹ) کے بارے میں سوچ رہا ہوں جنہوں نے مجھے اُن اعلیٰ لوگوں سے ملنے کا پہلا موقع دیا جو یہاں تک پہنچتے ہوئے جہاں میں اس وقت کھڑا ہوں راستے میں آئے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی فلم