جاپان میں ہزاروں افراد کی ’برہنہ فیسٹیول‘ میں شرکت

محض چھوٹا سا لنگوٹ پہنے ہوئے یہ مرد اوکایاما خطے کے سادیجی مندر میں ’ہاداکا متسوری‘ تہوار کے لیے جمع ہوئے جس کا مقصد فرٹیلیٹی اور خوش حالی کا جشن منانا تھا۔

مردوں کا مقصد 20 سینٹی میٹر لمبی لکڑی کی دو چھڑیوں، جنہیں شنگی کہا جاتا ہے، میں سے ایک کو پکڑنا تھا جو مندر کا پجاری مجمع کی جانب اچھالتا ہے۔ (فائل فوٹو/ اے ایف پی )

جاپان کے جزیرے ہونشو میں دس ہزار مردوں نے روایتی برہنہ تہوار ’ہاداکا متسوری‘ میں شرکت کی۔

محض چھوٹا سا لنگوٹ پہنے ہوئے یہ مرد اوکایاما خطے کے سادیجی مندر میں اس تہوار کے لیے جمع ہوئے جس کا مقصد (فرٹیلیٹی) بچے پیدا کرنے کی صلاحیت اور خوش حالی کا جشن منانا تھا۔

برہنہ مردوں کا مقصد 20 سینٹی میٹر لمبی لکڑی کی دو چھڑیوں، جنہیں شنگی کہا جاتا ہے، میں سے ایک کو پکڑنا تھا جو مندر کا پجاری مجمع کی جانب اچھالتا ہے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شنگی دسیوں ٹہنیوں کے بنڈل میں ملا کر پھینکی جاتی ہیں۔ مانا جاتا ہے جو بھی شخص اسے پکڑنے میں کامیاب ہو گا اس کے لیے یہ سال خوش قسمتی لے کر آئے گا۔

ایسی طرح کے برہنہ تہوار ہر سال جاپان بھر میں منائے جاتے ہیں، یہ ایک ایسی روایت ہے جس کی جڑیں 500 برس قدیم سمجھی جاتی ہیں۔

اس تہوار کے موقعے پر روح کی پاکیزگی کے لیے ٹھنڈے پانی میں ایک یا دو گھنٹوں تک غسل لینا بھی شامل ہے۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا