قذافی سٹیڈیم کے باہر پھول اور ٹافیاں لیے کھڑی خواتین وارڈنز

پی ایس ایل کا آغاز ہوتے ہی پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے رنگ ہر طرف دکھائی دینا شروع ہو گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز ہوتے ہی ملک میں کرکٹ کی واپسی کے رنگ ہر طرف دکھائی دینا شروع ہو گئے ہیں۔

آپ کو میدانوں کے علاوہ مختلف مقامات پر فیس پینٹنگ، باجے اور ٹوپیاں وغیرہ فروخت کرنے والے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بہت سے لوگ ٹی وی پر لیگ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تو کئی تماشائی میچ دیکھنے کے لیے نہ صرف سٹیڈیم کا رخ کر رہے ہیں بلکہ اپنے ساتھ پوسٹرز، شرٹس وغیرہ بھی لا رہے ہیں۔ ان سب کے درمیان کچھ کرکٹ شائقین ایسے بھی ہیں جو میچ تو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ڈیوٹی ان کی پہلی ترجیح ہے۔

ایسے ہی لوگوں میں پی ایس ایل میچوں کی سکیورٹی یقینی بنانے والے پولیس اور ٹریفک کا نظام سنبھالنے والے اہلکار شامل ہیں۔

قذافی سٹیدیم لاہور کے باہر ڈیوٹی پر تعینات خواتین ٹریفک وارڈنز کہتی ہیں کہ ان کا دل بھی چاہتا ہے کہ وہ سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچ دیکھیں مگر ان کے لیے ڈیوٹی اس خواہش سے زیادہ اہم ہے۔

یہ وارڈنز خود میچ تو نہیں دیکھ پا رہیں مگر آنے والے شائقین کی حفاظت یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کو پھول اور ٹافیاں دے کر سٹیڈیم میں خوش آمدید کہہ رہی ہیں۔

ان وارڈنز کا کہنا ہے ٹیم کوئی بھی جیتے، فتح بہرحال پاکستان کی ہی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ