اردو اور بنگالی زبان کا تنازع بھی سقوط ڈھاکہ کی وجہ بنا

جلیلہ حیدر نے مادری زبان کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک افسوس ناک واقعہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کا مقصد مادری زبانوں کی ترویج ہونا چاہیے۔

 

جلیلہ حیدر نے 21 فروری کو مادری زبان کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنی ماں بولی بولنے والوں کو مبارک باد دی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے اس موقعے پر سقوط ڈھاکہ کی ایک وجہ اردو اور بنگالی زبان کے درمیان تنازع کو قرار دیتے ہوئے ایک افسوس ناک واقعہ دہرایا، جس میں حکومت پاکستان کی جانب سے اردو کو قومی زبان قرار دیے جانے کے خلاف ڈھاکہ میں طالب علموں کے ایک مظاہرے پر پولیس کی فائرنگ سے سینکڑوں لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔
جلیلہ کا کہنا ہے کہ اس دن کا مقصد مادری زبانوں کو درپیش مسائل کا خاتمہ اور ان کی ترویج ہونا چاہیے۔
 

زیادہ پڑھی جانے والی بلاگ