اب حفیظ یا فخر زمان کو بیٹنگ تو نہیں سکھا سکتے: عاطف رانا

سی ای او عاطف رانا نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کی بہترین ٹیم قرار دیتے ہوئے ’بدقسمتی‘ کو اس کی خراب پرفارمنس کی وجہ قرار دے دیا۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے تمام پانچ سیزنز میں انتہائی خراب پرفارمنس کے باوجود عاطف رانا اپنی ٹیم لاہور قلندرز کو  لیگ کی نمبر ون ٹیم سمجھتے ہیں۔

لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او )عاطف رانا نے انڈپینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’لاہور قلندرز لیگ کی سب سے بہترین ٹیم ہے۔ ہمیں اپنے سکواڈ پر اعتماد ہے، جب وہ چلنا شروع ہوگئے تو سب دیکھتے رہ جائیں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عاطف رانا کے مطابق پاکستان اور عالمی سطح پر بطور برینڈ پی ایس ایل کو جتنی شہرت انہوں نے دلائی شاید ہی کسی اور برینڈ نے دلائی ہو۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح کے بہترین کھلاڑیوں کے علاوہ پانچ لاکھ بچوں کے ٹرائل کر کے سکواڈ منتخب کیا گیا۔

عاطف رانا نے قلندرز کی مسلسل خراب پرفارمنس کی وجہ بدقسمتی کو قرار دیا۔ ’ٹیم مینجمنٹ کی بھر پور سپورٹ ہے لیکن میدان میں تو کھلاڑیوں نے کھیلنا ہے۔ اب محمد حفیظ یا فخر زمان کو بلے بازی تو نہیں سکھا سکتے۔

’وہ رنز نہیں کر رہے اور اس بات کا انہیں بھی پتہ ہے کہ ان کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی پر اثر پڑ رہا ہے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ