ہیری پوٹر کے کردار نے مجھے شرابی بنا دیا: ڈینیل ریڈ کلف

’جب میں باہر جا کر شراب نوشی کرتا تو مجھے ایک عام آدمی کے طور پر نہیں دیکھا جاتا تھا جو شراب پی رہا ہے بلکہ خیال کیا جاتا تھا کہ ہیری پوٹر بار میں شراب نوشی کر رہا ہے۔‘

ڈینیل ریڈ کلف 2010 سے شراب نوشی کی عادت  ترک کر چکے ہیں (اے ایف پی فائل)

ڈینیل ریڈ کلف نے کہا ہے کہ ہیری پوٹر کے کردار نے انہیں شرابی بنا دیا۔

برطانوی اداکار نے یہ اعتراف بی بی سی ریڈیو فور کے شور ’ڈیزرٹ آئی لینڈ ڈسکس‘ میں کیا۔

انہوں نے شو کی میزبان لورین لاورن کو بتایا: ’جب میں باہر جا کر شراب پیتا تھا تو مجھے ایک عام آدمی کے طور پر نہیں دیکھا جاتا تھا جو شراب پی رہا ہے بلکہ خیال کیا جاتا تھا کہ ہیری پوٹر بار میں شراب پی رہا ہے۔‘

ریڈ کلف نے کہا کہ ہیری پوٹر کے کردار میں لوگوں کی دلچسپی ہوتی ہے، جو کسی حد تک طنزیہ ہوتی ہے۔ ’یہ لوگوں کے لیے مزاحیہ ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے لورین کو بتایا کہ وہ اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے ’مزید شراب پیتے، اور ایسا پچھلے کئی سالوں سے چل رہا تھا۔‘

’میری بہت سی شراب نوشی پوٹر فلموں کے ختم ہونے سے پہلے یا اختتام کے بعد ہوئی۔ شاید اس لیے کہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ اب میں آگے کیا کروں گا یا شراب پیے بغیر کیسے رہوں گا۔‘

2010 سے اس عادت سے چھٹکارا حاصل کرنے والے ریڈ کلف نے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کی تعریف کی، جنہوں نے انہیں مشکل ادوار میں مدد کی اور زندگی کو نئے رخ سے دیکھنا سکھایا۔

ریڈ کلف ماضی میں بتا چکے ہیں کہ انہوں نے شراب نوشی ترک کرنے کی متعدد بار کوششیں کیں اور بالا آخر دوستوں کی مدد سے اس میں کامیاب رہے۔

انہوں نے ٹی وی شو ’آف کیمرہ‘ میں کہا: ’آخر کار یہ میرا ذاتی فیصلہ تھا۔ جیسے میں ایک رات سو کر اٹھا اور سوچا کہ میں ٹھیک نہیں کر رہا۔‘

گذشتہ سال انہوں نے اپنی پسندیدہ ہیری پوٹر فلم کا نام بتاتے ہوئے تسلیم کیا  تھا کہ اکثر لوگوں نے ان کی یہ فلم پسند نہیں کی۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی فلم