سائیکلنگ کی عالمی چیمپیئن 23 برس کی عمر میں چل بسیں

کیٹلن نے ریو گیمز 2018 میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا، وہ 2016 سے 2018 کے دوران تین مرتبہ عالمی چیمپیئن رہ چکی ہیں۔

کیلی کیٹلن (بائیں سے دوسری) 23 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ فوٹو: رائٹرز

تین مرتبہ کی عالمی چیمپیئن اور ریو گیمز 2018 میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی سائیکلسٹ کیلی کیٹلن 23 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

کیٹلن نے 2016 سے 2018 کے دوران تین مرتبہ عالمی چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر رکھا تھا اور وہ اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر رہی تھیں۔

یو ایس اے سائیکلنگ نے کیلی کیٹلن کی وفات کی خبر کی تصدیق کی، جس کے ساتھ ہی تعزیتی پیغامات اور خراج عقیدت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یو ایس اے سائیکلنگ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو روب ڈی مارٹینی نے لکھا، ’ہم کیلی کیٹلن کی وفات پر بہت غمگین ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا، ’ہم انہیں بہت مِس کریں گے۔ کیلی ہمارے لیے ایک ایتھلیٹ سے بڑھ کر تھیں اور وہ ہمیشہ یو ایس اے سائیکلنگ فیملی کا حصہ رہیں گی۔‘

روب ڈی مارٹینی نے لکھا، ’ہماری دعائیں کیٹلن کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، یہ ایک ناقابل یقین حد تک مشکل کام ہے اور ہم ان کی ذاتیات کا خیال رکھنا چاہتے ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا، ’پوری سائیکلنگ کمیونٹی اس نقصان پر غمزدہ ہے۔ ہم کیلی کی ٹیم کے ساتھیوں، کوچز اور اسٹاف کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس بات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ لوگ جو کیلی کو جانتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ایک دوسرے کو حوصلہ دیں۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل