دودھ اور انڈے سے ناشتہ کرنے والے کتے

دوڑ سے قبل اس کتے کی قیمت ڈھائی سے ساڑھے تین لاکھ تک تھی لیکن دوڑ جیتنے کے بعد اس کی قیمت میں ایک لاکھ روپے تک کا اضافہ ہو گیا۔

فوٹو: عمیر خان

گرے ہاؤنڈ نسل کے ایک کتے نے اسلام آباد کے قریبی علاقے میں ہونے والی کتوں کی دوڑ کا مقابلہ جیتا۔ کتوں کی اس نسل کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ دوڑ جیتنے والے اس کتے کے مالک عمیر خان کا کہنا ہے کہ گرے ہاؤنڈ نسل کا نر کتا انگلینڈ سے منگوایا گیا جس کی قیمت ساڑھے چھ لاکھ تھی جبکہ بریڈنگ کے لیے مادہ پاکستان سے ہی ساڑھے تین لاکھ میں خریدی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کتوں کی دوڑ پر کوئی پابندی تو نہیں ہے البتہ اس طرح کی دوڑ کے انعقاد سے قبل علاقے کے ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ضروری ہوتا ہے۔

اسی بارے میں دیکھیے چند دلچسپ تصاویر:

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا