فن لینڈ تیسرے سال بھی دنیا کا سب سے خوش ترین ملک

اقوام متحدہ کی سالانہ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق فن لینڈ ایک بار پھر اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

فن لینڈ کو مسلسل تیسرے سال دنیا کا سب سے خوش رہنے والا ملک قرار دیا گیا ہے  (فائل تصویر: اے ایف پی)

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم سب کو اس وقت کچھ زیادہ خوشی کی ضرورت ہے لیکن ایک ملک کو شاید اس سلسلے میں بہت کم مدد کی ضرورت ہوگی۔

فن لینڈ کو مسلسل تیسرے سال دنیا کا سب سے خوش رہنے والا ملک قرار دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سالانہ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے آج ہی سامنے آنے والے ایڈیشن کے مطابق فن لینڈ ایک بار پھر اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

2012 میں پہلی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سے اب تک صرف چار ممالک ہی پہلے نمبر پر آسکے ہیں۔ 2012،  2013  اور 2016 میں ڈنمارک، 2015 میں سوئٹزرلینڈ، 2017 میں ناورے اور 2018،2019 اور 2020 میں فن لینڈ اس فہرست میں پہلے نمبر پر آئے ہیں۔

سال 2020 کی رپورٹ میں 156 ممالک کو شامل کیا گیا تھا جن کے شہریوں سے ان کی زندگیوں کی بنیاد پر خوش رہنے کا پوچھا گیا تھا۔

فن لینڈ نے بہت کم مارجن سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فہرست میں فن لینڈ کے بعد ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ اور ناروے آتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تمام نورڈک ممالک ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

برطانیہ اس بار ٹاپ ٹین ممالک میں شامل نہیں ہو سکا اور فہرست میں اس کا 13واں نمبر ہے جبکہ امریکہ اس فہرست میں 18ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے ایڈیٹر جیفری سیشس کا کہنا ہے کہ 'ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ پالیسی سازوں کے لیے ایک اہم ذریعہ ثابت ہوئی ہے جو انہیں یہ سمجھنے میں مدد دے رہی ہے کہ کیا چیز لوگوں کو خوش کرتی ہے اور شہریوں کی فلاح کے لیے کن چیزوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ ہم مسلسل دیکھ رہے ہیں کہ لوگوں کی فلاح کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات میں سماجی حمایت اور اعتماد، ایماندار حکومتیں، محفوظ ماحول اور صحت مند زندگی شامل ہیں۔

خوش ترین ممالک کی فہرست میں سب سے آخر میں آنے والے ممالک افغانستان، جنوبی سوڈان، زمبابوے، روانڈا اور سینٹرل افریقن ری پبلک ہیں۔

سال 2020 کی رپورٹ میں انفرادی طور پر شہروں کے رہائشیوں سے بھی پہلی بار پوچھا گیا کہ وہ اپنی فلاح کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

متوقع طور پر فن لینڈ کا داراحکومت ہیلسنکی اس فہرست میں پہلے نمبر پر تھا جس کے بعد آرہوس (ڈنمارک)، ویلینگٹن (نیوزی لینڈ)، زیورخ (سوئٹزرلینڈ)، اور کوپن ہیگن (ڈنمارک) کے شہر تھے۔

لندن برطانیہ کا سب سے خوش ترین شہر تھا جو کہ فہرست میں 36ویں نمبر پر تھا۔

اس فہرست میں سب سے پیچھے رہ جانے والے شہروں میں افغانستان کا شہر کابل، یمن کا شہر ثنا، فلسطین کا شہر غزہ، ہیٹی کا شہر پورٹ و پرنس اور جنوبی سوڈان کا شہر جوبا شامل ہیں۔

شہری اور دیہی ماحول کے موازنے کے دوران یہ سامنے آیا کہ شہروں کے رہائشی اوسط شہریوں کی نسبت زیادہ خوش ہیں لیکن دوست احباب کا ساتھ ہونا بھی خوش ہونے میں ایک فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے۔

تحقیق کے ایک اور ایڈیٹر جان ہیلی ویل کا کہنا ہے کہ 'ایک خوش سماجی ماحول چاہے دیہی ہو یا شہری، جہاں لوگوں کو اپنائیت کا احساس ہو سکے جہاں وہ لطف اندوز ہوں اور جہاں ان کے فوائد مشترکہ ہوں۔ یہ زیادہ پائیدار ہوتا ہے کیونکہ مشترکہ اعتماد مشکلات کا دباؤ بانٹ لیتا ہے اور عدم مساوات کو کم کرتے ہوئے فلاح کا باعث بنتا ہے۔'

دس خوش ترین ممالک

فن لینڈ

ڈنمارک

سوئٹزرلینڈ

آئس لینڈ

ناورے

نیدرلینڈز

سویڈن

نیوزی لینڈ

آسٹریا

لکسمبرگ

کم خوش ترین ممالک

افغانستان

جنوبی سوڈان

زمبابوے

روانڈا

سینٹرل افریقن ری پبلک

تنزانیہ

بوٹسوانہ

یمن

ملاوی

بھارت

دس خوش ترین شہر

ہیلسنکی، فن لینڈ

آرہوس، ڈنمارک

ویلینگٹن، نیوزی لینڈ

زیورخ، سوئٹزرلینڈ

کوپن ہیگن، ڈنمارک

برجن، ناورے

اوسلو، ناروے

تل ابیب، اسرائیل

سٹاک ہوم، سویڈن

بززبین، آسٹریلیا

کم خوش ترین شہر

کابل، افغانستان

ثنا، یمن

غزہ، فلسطین

پورٹ و پرنس، ہیٹی

جوبا، جنوبی سوڈان

دارالسلام، تنزانیہ

دہلی، بھارت

ماسیرو، لیسوتھو

بنگوئی، سینٹرل افریقن ری پبلک

قاہرہ، مصر

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا