شہزادہ ہیری اور میگن کے حفاظتی اخراجات نہیں اٹھائیں گے: ٹرمپ

ہیری اور میگن کی جانب سے جاری کیے جانے بیان میں کہا گیا کہ وہ امریکہ سے اپنے حفاظتی اقدامات کے لیے اخراجات ادا کرنے کے کی درخواست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

(اے ایف پی)

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہے کہ امریکہ برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ کے کینیڈا سے امریکی ریاست کیلی فورنیا منتقل ہونے کے بعد ان کی حفاظت پر خرچ ہونے والے اخراجات نہیں اٹھائے گا۔

صدر ٹرمپ نے اتوار کی کی جانے والی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'میں برطانیہ اور ملکہ برطانیہ کا دوست ہو اور معترف ہوں۔ یہ رپورٹ کیا گیا ہے کہ ہیری اور میگن جو برطانیہ چھوڑ چکے ہیں اور مستقل طور پر کینیڈا میں رہیں گے۔ اب کینیڈا سے امریکہ آ چکے ہیں۔ امریکہ ان کی حفاظت کے اخراجات نہیں برداشت کرے گا۔ انہیں اس کی خود ادائیگی کرنی ہو گی۔'

اتوار کو ہی  ہیری اور میگن کی جانب سے جاری کیے جانے بیان میں کہا گیا کہ وہ امریکہ سے اپنے حفاظتی اقدامات کے لیے اخراجات ادا کرنے کے کی درخواست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور اس حوالے سے پہلے ہی نجی طور پر انتظامات کیے جا چکے ہیں۔

کینیڈا منتقل ہونے کے بعد نومبر سے اب تک کینیڈین حکومت کی جانب سے ان کے حفاظتی انتظامات کے اخراجات ادا کیے جا رہے تھے لیکن شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد مارچ کے اختتام سے یہ سلسلہ بھی بند ہو جائے گا۔

برطانیہ سے کینڈا منتقل ہوتے وقت ہیری اور میگن نے اپنے دس ماہ کے بیٹے آرچی کے ساتھ کینیڈا میں ہی رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا