سکاٹ لینڈ کی پہلی پشتو ریڈیو میزبان لاک ڈاؤن سے پریشان کیوں؟

گذشتہ سال بہترین رضاکار کا ایوارڈ جیتنے والی گلالئی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اپنی کمیونٹی اور بزرگوں کی مدد نہ کر پانے کا احساس انہیں بہت بے بس کر رہا ہے۔

کرونا (کورونا) وائرس کی وبا کی وجہ سے دنیا بھر کے کروڑوں لوگ لاک ڈاؤن میں ہیں۔ سکاٹ لینڈ کا شہر گلاسگو بھی لاک ڈاؤن سے بچ نہیں سکا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔

ایسی تمام سرگرمیاں بند کر دی گئی ہیں جو سکاٹش حکومت کی نظر میں کررونا کی وبا کے مزید پھیلنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

پابندی کی زد میں گلالئی یوسفزئی کی رضاکارانہ خدمات بھی آئی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وہ سکاٹ لینڈ کی پہلی پشتو ریڈیو پریزینٹر ہیں۔ البتہ ریڈیو کے ساتھ ساتھ گلالئی یوسفزئی نے اپنا وقت ہسپتالوں میں داخل انجان مریضوں کی تیمارداری میں وقف کرتی ہیں۔ انہیں کھانا کھلانا، بازار سے اشیائے ضرورت لا کر دینا اور دل بہلانے کے لیے بیماروں کے ساتھ گپ شپ کرنے جیسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گلاسگو کے محکمۂ صحت نے گلالئی یوسفزئی کو 2019 کی بہترین رضاکار بھی قرار دیا۔

کرونا وائرس کی وبا کے باعث گلالئی یوسفزئی اپنے گھر میں بند ہو کر رہ گئی ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردو کو بھیجے گئے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں بیٹھ کر وہ ان لوگوں خصوصاً بچوں کے لیے بے حد پریشان ہے جن کے گزر بسر کا دار و مدار گلالئی یوسفزئی کی خدمت پر ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا