لاک ڈاؤن کے بعد سیکس ٹوائز کی فروخت میں تین گنا اضافہ

وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کی جانب سے ملک میں کرونا کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک ماہ طویل لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد نیوزی لینڈ میں سیکس ٹوائز کی فروخت یک دم تین گنا تک بڑھ گئی۔

بالغان کے لیے مصنوعات کی ویب سائٹ پر ایسی  اشیا کی مقبولیت بڑھ رہی ہے (پکسابے)

وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کی جانب سے ملک میں کرونا کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک ماہ طویل لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد نیوزی لینڈ میں سیکس ٹوائز کی فروخت یک دم تین گنا تک بڑھ گئی۔

برطانیہ کی طرح نیوزی لینڈ میں بھی لاک ڈاؤن کے دوران عوام اپنے گھروں سے محض ورزش کرنے یا ضروری سروسز جیسے سپر مارکیٹس یا فارمیسیز تک ہی رسائی حاصل کرنے جا سکتے ہیں۔   

تاہم  ملک میں سیکس ٹوائز کے سب سے بڑے برانڈ ’ایڈلٹ ٹوائے میگا سٹور‘ کے مطابق مقامی افراد یہ وقت بالغوں کے لیے مصنوعات کی خریداری کے لیے صرف کر رہے ہیں۔ 

اس کاروبار کی ترجمان ایملی رائٹس نے ’دی گارڈیئن‘ کو بتایا کہ ’ہم بہت سارے  مبتدی ٹوائز فروخت کر رہے ہیں۔۔۔ہماری تمام مصنوعات بہت مشہور ہیں۔‘

انہوں نے کہا: ’یقیناً ایسا دکھائی دے رہا ہے جیسے لوگ کہہ رہے ہوں: اب میرے پاس بہت وقت ہے، اس لیے مجھے نئی چیزیں استعمال کرنی چاہییں۔‘

بالغان کے لیے مصنوعات کی ویب سائٹ پر جن اشیا کی مقبولیت بڑھ رہی ہے ان میں کنڈوم، لوبریکینٹ، مینسٹرول کپس کے ساتھ ایڈلٹ بورڈ گیمز شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سیکس ٹوائے کلینر بھی ان مصنوعات میں شامل ہے جن کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

’ایڈلٹ ٹوائے میگا سٹور‘ کو نیوزی لینڈ میں ضروری سروسز میں شامل کیا گیا ہے کیوں کہ یہ دیگر طبی مصنوعات کے ساتھ کنڈومز بھی فروخت کرتا ہے اور اسی لیے اس سٹور کو لاک ڈاؤن کے دوران بھی آپریشنز جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 

اس برانڈ کی برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا ہے خاص طور پر 21  اور 22 مارچ کو جب ان دو ممالک میں ریستوران اور بارز کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

رائٹس نے کہا: ’اس وقت لوگ جو سب سے زیادہ مصنوعات خرید رہے ہیں وہ تمام سیکس ٹوائز ہی ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایسا ہی ہے جیسے وہ سوچ رہے ہوں: ہم بار نہیں جا سکتے، کسی کو پِک نہیں کر سکتے اور ڈیٹس پر نہیں جا سکتے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا