101 سالہ برطانوی شہری کرونا وائرس سے صحت یاب

وورسیسٹرشائر کے علاقے میں رہنے والے کیتھ واٹسن نامی شہری کو ایک سرجری کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا لیکن بخار میں مبتلا ہونے کے بعد جب ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ مثبت آیا۔

صحت یابی  کے بعد کیتھ واٹسن  کی ہسپتال کے عملے کے ساتھ تصویر (وورسیسٹرشائرہسپتال)

برطانیہ میں کرونا (کورونا) وائرس کا شکار ہونے والے 101 سالہ شہری صحت یاب ہوگئے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

وورسیسٹرشائر کے علاقے میں رہنے والے کیتھ واٹسن نامی شہری کو ایک سرجری کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا لیکن بخار میں مبتلا ہونے کے بعد جب ان کا کرونا (کورونا) وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ مثبت آیا۔

وورسیسٹرشائر اکیوٹ ہاسپٹلز این ایچ ایس ٹرسٹ کی فیس بک پوسٹ کے مطابق ریڈڈِچ میں الیگزینڈرا ہسپتال میں مریض کا دو ہفتے تک علاج کیا گیا۔ وہ صحت یاب ہونے کے بعد جمعرات کو گھر چلے گئے۔ ہسپتال کا انتظام این ایچ ٹرسٹ کے پاس ہے۔

ٹرسٹ کی فیس بک پوسٹ کو سات ہزار مرتبہ شیئر کیا گیا ہے۔ ٹرسٹ نے پوسٹ میں لکھا: 'الیگزینڈرا ہسپتال کے وارڈ نمبر 12 میں گذشتہ دو ہفتے سے کیتھ کی اتنی اچھی دیکھ بھال کرنے والے ہر شخص کو شاباش۔'

این ایچ ایس ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو میتھیوہوپکنزنے ایک بیان میں کہا: 'ہمارے تمام ہسپتالوں کا عملہ این ایچ ایس کی تاریخ میں سب سے زیادہ مسائل سے بھرے دور میں مریضوں کو ترجیح دے کر بہت اعلیٰ  کام کررہا ہے۔'

'اس میں اگلی صف میں کام کرنے والا عملہ بھی شامل ہے جو بے حد دباؤ میں رہ کر کرونا (کورونا) وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کا کام کر رہا ہے اور وہ لوگ بھی شامل ہیں جو پس پردہ رہ کرمریضوں کی ان تھک انداز میں مدد کر رہے ہیں۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا: 'ہمیں خوشی ہے کہ کیتھ ہسپتال سے بحفاظت ڈسچارج ہو کر گھر چلے گئے۔ اس سے ہمارے اس عملے کے حوصلے میں بڑا اضافہ ہوا ہے جو صبح سے شام تک ہمارے مریضوں کی ہر ممکنہ حد تک بہترین دیکھ کر رہا ہے۔'

واٹسن کی بہو جو واٹسن نے فورڈ اینڈ وورسیسٹر کو بتایا کہ مریض کی 'حالت اچھی ہے' اور ان کی صحت میں 'حیرت انگیز' بہتری آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا: 'ہمیں اس فیس بک پیج کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا۔ حتیٰ کہ خاندان کے ایک رکن کو اس کا پتہ چلا اور یہ کچھ عجیب سا لگا۔'

'کیئرہوم میں ٹھوکر لگنے سے گرنے کے بعد وہ ہسپتال میں تھے۔ انہیں سرجری کی ضرورت تھی اور 101 سال کی عمر میں یہ بہت بڑی آزمائش تھی جس میں سے وہ گزر گئے۔ آپریشن کروانے کے لیے جانا ایک الگ معاملہ ہے اور جب ہمیں پتہ چلا کہ ان کا کرونا (کورونا) وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تو ہم کسی بدترین نتیجے کے بارے میں سوچنے لگے لیکن اپنی عمر کے لحاظ سے انہوں نے کمال کر دیا۔'

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ