ایپل کا نیا مگر سستا آئی فون

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کرونا (کورونا) کی وجہ سے دنیا کے خراب معاشی حالات کے پیش نظر سستا آئی فون متعارف کروا دیا ہے۔

اپیل نے نئے فون میں بعض جدید فیچر جیسے کہ چہرے کی شناخت شامل نہ کر کے اس کی قیمت کم رکھی ہے (AFP PHOTO /APPLE INC./HANDOUT )

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کرونا (کورونا) کی وجہ سے دنیا کے خراب معاشی حالات کے پیش نظر سستا آئی فون متعارف کروا دیا ہے۔

آئی فون کا کم قیمت سپیشل ایڈیشن خراب معاشی صورت حال سے متاثر ہونے والے صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

نئے فیچرز کے ساتھ بنائے گئے انٹری لیول کے نئے آئی فون کی قیمت 399 ڈالر یا ایپل کے جدید موبائل فونز سے آدھی قیمت سے شروع ہو گی اور یہ فون 40 مارکیٹوں میں جمعے (کل) سے دستیاب ہو گا۔

ماضی میں کسی پراڈکٹ کی رنگارنگ تقریب کے برعکس ایپل نے صرف ایک بیان میں نیا فون متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹِم کُک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ نیا موبائل فون ہمارا سستا ترین آئی فون اور لوگوں سے رابطے اور تفریح کے لیے عمدہ انتخاب ہے۔

نئے آئی فون کا 4.7 انچ کا ڈسپلے  فرسٹ جنریشن آئی فون ایس ای سے بڑا لیکن جدید موبائل فونز سے چھوٹا ہے لیکن اس کے باجود اس میں گرافکس کی بہترین ریزولیوشن ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اپیل نے نئے فون میں بعض جدید فیچر جیسے کہ چہرے کی شناخت شامل نہ کر کے اس کی قیمت کم رکھی ہے تاہم سپیشل ایڈیشن میں فنگرپرنٹ سینسراور ہوم سکرین بٹن موجود ہیں جو صارفین کو ماضی کی جنریشنز سے یاد ہوں گے۔ نئے فون میں جدید ترین آئی فون 11 جس میں کئی لینز ہیں کے مقابلے میں سنگل ریئر کیمرہ دیا گیا ہے۔

آئی فون ایس ای میں وائرلیس چارجنگ اور دو سمز کی سہولت دی گئی ہے۔ یہ موبائل کالے، سرخ اور سفید رنگ میں دستیاب ہو گا۔

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی