بھارت میں بیل کی موت نے لاک ڈاؤن بھلا دیا

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک گاؤں میں ’دیوتا کا درجہ‘ رکھنے والے بوڑھے بیل  کے مرنے پر اسے ’احترام‘ کے ساتھ زمین میں دبانے کے لیے لاک ڈاؤن کی پروا کیے بغیر دو سو کے قریب افراد نے جلوس نکالا۔

مرنے والا بیل دوڑ جیتنے کے حوالے سے مشہور تھا (اے ایف پی)

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک گاؤں میں ’دیوتا کا درجہ‘ رکھنے والے بوڑھے بیل  کے مرنے پر اسے ’احترام‘ کے ساتھ زمین میں دبانے کے لیے لاک ڈاؤن کی پروا کیے بغیر دو سو کے قریب افراد نے جلوس نکالا۔

مرنے والا بیل دوڑ جیتنے کے حوالے سے مشہور تھا۔

ایک سرکاری عہدے دار کے مطابق ’مُولی‘ نامی یہ بوڑھا بیل گذشتہ اتوار کو مر گیا تھا۔ اس کی موت نے گاؤں کے لوگوں کو غم زدہ کر دیا۔ انہوں نے بیل کی لاش اٹھا کر جلوس نکالا اور زمین میں دبانے کے لیے ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

مقامی جلی کٹو پیراوائی ایسوسی ایشن کے صدر پی راجہ سیکران نے کہا ہے کہ دیہاتیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بیل کی عمر 20 برس تھی۔

مقامی سرکاری عہدے دار ٹی جی ونَے نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ بیل کے مرنے پر اسے زمین میں دبانے کے لیے 30 سے 50 لوگ اکٹھے ہوئے جس کے بعد بیل کے لیے احترام کا اظہار کرنے کے لیے لوگوں کی تعداد ایک سو سے دو سو تک ہو گئی۔ یہ تمام لوگ ایک ہی جگہ جمع نہیں ہوئے بلکہ دعائیہ الفاظ ادا کرتے ہوئے مسلسل چلتے اور واپس جاتے رہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دیہاتیوں کے مطابق مرنے والے بیل کو ایک مقامی مندر سے منسلک ہونے کی وجہ سے ایک دیوتا کا درجہ حاصل تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بیل کے چاہنے والے اسے زمین میں دبانے کے موقعے پر ہاروں، تولیوں اور کرنسی نوٹوں کے ساتھ موجود تھے۔ وہ یہ تمام اشیا تحفے کے طور پر ساتھ لائے تھے۔

پولیس نے کرونا (کورونا) وائرس کی وجہ سے پانچ سے زیادہ لوگوں کے اکٹھنے ہونے پر پابندی کی خلاف ورزی پر سات دیہاتیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تامل ناڈو میں اس وقت 1242 افراد وائرس سے متاثرہ ہیں جب کہ 14 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا