جب ٹرمپ ٹاورز کے باہر باڈی بیگز رکھ دیے گئے

صدر ٹرمپ کی جانب سے کرونا وبا کو روکنے کے اقدامات سے ناخوش مظاہرین کا انوکھا احتجاج۔

 

دنیا بھر میں کرونا (کورونا) وبا سے کم از کم ڈیڑھ لاکھ اموات ہو چکی ہیں، جن میں سے تقریباً ایک چوتھائی اموات صرف امریکہ میں ہوئی ہیں۔ 
کئی امریکی شہری، خاص کر نیو یارک کے باسی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کرونا وبا کو روکنے کے اقدامات سے ناخوش ہیں۔ 
ہفتے کو نیویارک میں واقع ٹرمپ ٹاورز کے سامنے کچھ مظاہرین نے بطور احتجاج باڈی بیگز لا کر رکھے، جن  پر کووڈ۔19سے ہلاک ہونے والوں کے بارے میں لکھا گیا تھا۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے اقدامات ناکافی ہیں جس کی وجہ سے امریکی شہری موت کا شکار ہو رہے ہیں۔ 
امریکہ کی کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہو چکا ہے لیکن کچھ شہری ان پابندیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ 
صدر ٹرمپ نے بھی ان شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ شاید ریاستوں کے گورنر کرونا وائرس کو لے کر ضرورت سے زیادہ سنجیدہ ہیں۔ 
ریاست مشیگن میں اس حوالے سے سب سے بڑا احتجاج ہوا، جہاں تقیباً تین ہزار لوگ آئے، کچھ نے بندوقیں بھی اٹھا رکھی تھیں۔ 
خیال رہے کہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ صدر ٹرمپ نے ریاستوں کے حوالے کر رکھا ہے، لیکن دوسری جانب وہ ان ریاستوں پر تنقید بھی کر ہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ