کشمیر میں لاک ڈاؤن سے رمضان کی رونقیں ماند

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں تقریباً 500 کرونا وائرس کے کیس سامنے آ چکے ہیں۔

 

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں لاک ڈاؤن نافذ ہوئے نو مہینے ہو چکے ہیں۔ اس لاک ڈاؤن کی سختیوں کی وجہ سے رمضان کی رونقیں ماند پڑ گئی ہیں۔
سری نگر کے صحافی فہیم احمد نے بتایا 'جہاں تک لاک ڈاؤن کی بات ہے وہ تو ہم کب سے جھیل رہے ہیں۔ ہمیں اس کی عادت پڑ گئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

'تاہم پہلے رمضان کے مہینے میں کافی رونق ہوتی تھی۔ بازاروں کے ساتھ ساتھ مسجدوں میں بھی، لوگ عبادت کرتے تھے، پانچوں وقت کی نمازیں پڑھتے تھے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اب انتظامیہ اور علما کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہم اپنے گھروں میں بیٹھیں۔
انادولو ایجنسی کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں تقریباً 500 کرونا وائرس کے کیس سامنے آ چکے ہیں۔ 
 
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا