رمضان میں غیر ملکی ورکرز کے لیے ایک کروڑ کھانے

دبئی میں مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کی آمد پر غیر ملکی ورکروں میں ایک کروڑ کھانے کھلانے کی مہم شروع کی گئی ہے۔

دبئی میں مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کی آمد پر غیر ملکی ورکروں میں ایک کروڑ کھانے کھلانے کی مہم شروع کی گئی ہے۔

وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المختوم نے’10 ملین میلز‘ کے نام سے یہ مہم ان غیر ملکی ورکروں کے لیے شروع کی ہے جو کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے معاشی تنگی سے گزر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس مہم کے دوران دن میں 35 ہزار کھانے کے ڈبے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

نجی اخبار کے مطابق پہلے ہفتے میں 96 لاکھ کھانے کے ڈبوں کا خرچہ سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے اٹھایا گیا۔ 39 ہزار ایس ایم ایس کے ذریعے چار لاکھ سے زائد ڈبوں کا انتظام ہوا ہے جبکہ سات ہزار لوگوں نے آن لائن عطیات دے کر ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد کھانوں کا خرچہ دیا۔

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد تقریباً 12 ہزار ہے جبکہ 98 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا