لندن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاؤڈ سپیکر پر اذان کی اجازت

یہ اجازت صرف مغرب کی اذان اور جمعے کی نماز کے لیے دی گئی ہے۔ اذان صرف ماہ رمضان میں دی جا سکے گی۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے والتھم فارسٹ کی دس مساجد میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے کی اجازت مل گئی ہے۔

والتھم سٹو کونسل آف ماسک کی جانب سے درخواست پر برطانوی حکومت کی جانب سے دارالحکومت لندن کے مختلف علاقوں میں 10 مساجد کو لاؤڈ سپکر پر اذان کی اجازت دی گئی۔ فی الحال صرف رمضان میں ہی یہ اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ لندن کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ لاؤڈ سپیکر پر اذان دی جا رہی ہے۔ اذان سننے پر لوگوں نے گھروں سے باہر نکل کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

یہ اجازت صرف مغرب کی اذان اور جمعے کی نماز کے لیے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے مذہبی سکالر علامہ غلام ربانی افغانی کا کہنا ہے کہ 'یہ اجازت مسلمانوں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔'

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا