مگرمچھ کی تصاویر لینے اور چھونے کی کوشش کرنے والی خاتون ہلاک

امریکہ میں حکام نے کہا ہے ایک خاتون اس وقت ہلاک ہوگئیں جب انہوں نے قریبی جوہڑ میں ایک مگرمچھ کو دیکھ کر اس کے پاس جا کر اسے چھونے کی کوشش کی اور اس نے ان پر حملہ کر دیا۔ 

جنوبی کیرولینا میں محکمہ قدرتی وسائل نے کہا ہے وہ مگرمچھ کے حملے میں ہلاک ہونے والی تیسری فرد ہیں۔ (اے ایف پی فئل)

امریکہ میں حکام نے کہا ہے ایک خاتون اس وقت ہلاک ہوگئیں جب انہوں نے قریبی جوہڑ میں ایک مگرمچھ کو دیکھ کر اس کے پاس جا کر اسے چھونے کی کوشش کی اور اس نے ان پر حملہ کر دیا۔ 

یہ واقعہ تب پیش آیا جب اٹھاون سالہ سنتھیا کوورٹ امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے علاقے کیاوہ آئی لینڈ میں اپنی دوست کے گھر پر انہیں نیل پالش لگا رہی تھیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون کی دوست نے انہیں بتایا کہ اس دن 'کوورٹ بہت باتونی اور عجیب تھیں۔'

'اخبار دا پوسٹ اینڈ کوریئر' کی رپورٹ کے مطابق کوورٹ کی دوست نے مزید کہا: 'وہ سیلون میں بہت پیشہ ورانہ انداز میں کام کرتی ہیں لیکن آج وہ بہت پرسکون اور خوش تھیں کہ اُن کا بوائے فرینڈ ریاست ٹینیسی سے انہیں ملنے آ رہا تھا۔'

خبر کے مطابق کوورٹ نے اس دن شراب (وائن) کا ایک گلاس پی رکھا تھا لیکن اُن کی دوست کو معلوم نہیں ہے انہوں نے اس کے علاوہ بھی کچھ استعمال کیا تھا یا نہیں۔

خاتون کو نیل پالش لگانے کے بعد کوورٹ نے مبینہ طور پر جوہڑ میں مگرمچھ کو دیکھا اور انہوں نے اس جانور میں 'بہت دلچسپی' لی۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حکام نے کہا کہ کوورٹ چل کر جوہڑ کی طرف گئیں اور مگرمچھ کی تصویریں لینی شروع کر دیں۔ اس موقعے پر اُن کی دوست نے انہیں خبردار کیا کہ کس طرح انہوں نے ایک مگرمچھ کو ہرن پر حملہ کرتے دیکھا تھا۔

کوورٹ نے جواب دیا: 'میں ہرن کی طرح دکھائی نہیں دیتی۔' اور اس کے بعد مبینہ طور پر جانور کو چھونے کے لیے آگے بڑھیں۔ تاہم مگرمچھ نے اُن پر حملہ کر دیا اور اُن کی ٹانگ پکڑ کر انہیں پانی میں کھینچ لیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مگرمچھ کے نرغے میں آنے کے بعد کوورٹ کو یہ کہتے سنا گیا: 'میرا خیال ہے کہ میں آئندہ ایسا نہیں کروں گی۔'

خاتون کی دوست کا خاوند اور ایک قریبی ہمسایہ دوڑے اور ایک رسہ اچھال کر کوورٹ کو کھینچ کر جوہڑ کے کنارے پر واپس لانے کی کوشش کی۔ لیکن تب مگرمچھ کوورٹ کے گرد لپٹ گیا اور وہ پانی میں غائب ہو گئیں۔

حکام اور آگ بجھانے والا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور 10 سے 15 منٹ تک انہیں تلاش کرتے رہے جس کے بعد ان کی لاش پانی کی سطح پر آ گئی۔ لیکن مگرمچھ نے اب بھی خاتون کی ٹانگ کو پکڑ رکھا تھا

ایک سرکاری اہلکار نے نو ملی میٹر کے پستول کے ساتھ مگرمچھ پر گولی چلائی تا کہ وہ خاتون کی ٹانگ چھوڑ دے۔ مگرمچھ پر کئی گولیاں چلائی گئیں جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔

جب کوورٹ کو کنارے پر لایا گیا تو اُن کی ٹانگ بری طرح زخمی تھی۔

چارلسٹن کاؤنٹی کے کورونر آفس نے اس بات کا تعین کیا کہ ان کی موت پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی۔

جنوبی کیرولینا میں محکمہ قدرتی وسائل نے کہا ہے وہ مگرمچھ کے حملے میں ہلاک ہونے والی تیسری فرد ہیں۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ