لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 71 سالہ بھارتی شہری کو اٹھک بیٹھک کی سزا

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موقع پر معمر سبزی فروش اپنے گھٹنوں پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جیسے وہ واپس اٹھنے کے لیے انتہائی جدوجہد کر رہے ہوں۔

ویڈیو میں  بزرگ شہری ایک اور جوان شخص کے ساتھ اپنے ہاتھوں کو سر پر باندھ کر متعدد بار اٹھک بیٹھک کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ (سکرین گریب)

بھارت میں پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر ایک 71 سالہ شخص کو ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سزا کے طور پر اٹھک بیٹھک کرنے پر مجبور کیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے بزرگ شہری کو سزا دیے جانے کا یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں پیش آیا جہاں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں انہیں اپنی سبزی کی دکان کھولنے کے جرم میں اٹھک بیٹھک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں بزرگ شہری ایک اور جوان شخص کے ساتھ اپنے ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھ کر متعدد بار اٹھک بیٹھک کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک موقعے پر معمر دکاندار اپنے گھٹنوں پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جیسے وہ واپس اٹھنے کے لیے انتہائی جدوجہد کر رہے ہوں۔

ویڈیو میں ماسک پہنے ہوئے تین افراد، جن میں سے ایک نے بظاہر پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور دوسرے نے اپنے گلے میں تشدد کے لیے استعمال ہونے والا پٹا پہنا ہوا تھا، سزا کے دوران بزرگ شہری پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بعد میں ایک سینیئر پولیس افسر نے کہا کہ ڈپٹی رینجر کو ان کے ساتھ یہ سلوک نہیں کرنا چاہیے تھا۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں 25 مارچ سے جاری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزام میں پکڑے جانے والے افراد کو اٹھک بیٹھک اور 'مرغا' بننے جیسی سزائیں دی جا رہی ہیں۔

فوٹوگرافروں نے ممبئی، امرتسر، نئی دہلی اور کولکتہ سمیت ملک بھر میں عوامی طور پر ایسی سزاؤں کی کئی تصاویر بنائی ہیں۔

بھارت میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 22 سو سے زیادہ ہوچکی ہے جب کہ اس وبا سے متاثرہ 70 ہزار 700 سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا