شو 'ایڈٹ کرنے' اور 'بزدل کہنے' پر وقار ذکا کی ریحام خان کو پھر دعوت

وقار ذکا 'ہیڈفون شو' کے بعد ریحام خان پر تنقید اور طنزیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہی تھا کہ ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وقار ذکا کو 'بزدل' کہہ کر دعویٰ کیا کہ ان کی ساکھ کو خراب کرنے کے لیے شو کو ایڈٹ کیا گیا۔

(سکرین گریب)

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور سابق نیوز اینکر ریحام خان ٹوئٹر پر کافی سرگرم ہیں اور اکثر و بیشتر حکومتی پالیسیوں اور اپنے سابق شوہر کے خلاف بھی ٹویٹس کرکے موضوع گفتگو بنی رہتی ہیں۔

ریحام خان پاکستان میں آج بھی ٹوئٹر ٹرینڈز میں ٹاپ پر ہیں اور اس کی وجہ رئیلٹی شو کے میزبان وقار ذکا کو دیا جانے والا ان کا وہ انٹرویو ہے، جس میں نہ صرف میزبان نے ان سے انتہائی بولڈ اور نجی سوالات پوچھے بلکہ ریحام بھی ان سوالات کے جوابات دینے میں پیچھے نہ رہیں۔

ریحام خان نے جولائی 2018 میں اپنی سوانح حیات شائع کی تھی، جس میں انہوں نے عمران خان کے ساتھ گزاری گئی اپنی نجی زندگی کے علاوہ دیگر بھی کافی انکشافات کیے تھے۔

وقار ذکا نے اپنے یوٹیوب چینل پر نشر کیے گئے پروگرام 'ہیڈفون شو' میں ریحام خان سے زیادہ تر ان کی کتاب میں کیے گئے دعوؤں سے متعلق ہی سوالات کیے۔

ایک موقع پر انہوں نے عمران خان کے ساتھ گزارے گئے وقت اور ان کی نجی زندگی کے بارے میں لکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ریحام خان سے کہا کہ ایک دوسرے کے رازوں پر پردہ رکھنا چاہیے، کیا آپ معافی مانگنا چاہیں گی؟ جس پر ریحام خان نے جواب دیا کہ 'مغرب کی نماز کا وقت ہوگیا ہے۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وقار ذکا نے ریحام خان سے ایک سوال ان کے سابقہ شوہروں کی جنسی کارکردگی سے متعلق بھی کیا، جس کا جواب ریحام نے ہنستے ہوئے دیا۔

شو کے آخر میں وقار ذکا وزیراعظم عمران خان کے حق میں بات کرتے نظر آئے اور کہا کہ اس ملک کو وزیراعظم عمران خان سے بہتر لیڈر مل ہی نہیں سکتا۔

اس شو کے آن لائن نشر ہوتے ہی ریحام خان ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگیں اور تنقید و تبصروں کا ایک طوفان آگیا۔

بیشتر لوگوں نے ریحام خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں کچھ نے اتنے بولڈ سوالات کرنے پر وقار ذکا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

حلیمہ ملک نامی صارف نے ریحام خان کو 'بے نقاب' کرنے پر وقار ذکا کا شکریہ ادا کیا۔

سویرہ نامی ایک صارف ریحام خان نے ناراض نظر آئیں اور کہا کہ وقار ذکا کے شو میں شرکت کرکے انہوں نے خود کو گرا لیا ہے۔

علی کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک صارف نے ریحام خان کے حق میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک خاتون سے کتنا بے ہودہ سوال کیا گیا ہے اور ایک قوم کی حیثیت سے ہم اسے ایک ایشو بنا رہے ہیں۔

ایک اور صارف نے دونوں کو ہی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ریحام خان اور وقار ذکا ہمارے معاشرے کے لیے بدنامی ہیں۔

وجاہت نامی ایک صارف کے خیال میں نہ تو وقار ذکا کو اس طرح کے سوالات پوچھنے چاہیے تھے اور نہ ہی ریحام خان کو ان کے جواب دینے چاہیے تھے۔ 'پس ثابت ہوا کہ دونوں کی سوچ اور نظریہ تھرڈ کلاس ہے۔'

ابھی تنقید اور طنزیہ تبصروں کا یہ سلسلہ جاری ہی تھا کہ ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وقار ذکا کو 'بزدل' کہہ کر دعویٰ کیا کہ ان کی ساکھ کو خراب کرنے کے لیے شو کو ایڈٹ کیا گیا۔ ریحام کا مزید کہنا تھا کہ کیا میں کسی کو اپنے ساتھ اس طرح سے بات کرنے دوں گی۔

جس کا جواب دیتے ہوئے وقار ذکا نے انہیں آج رات پھر سے اپنے شو پر لائیو آنے کی دعوت دے ڈالی اور کہا کہ لائیو سوالات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل