پاکستان میں عید پوری دنیا کے ساتھ 24 مئی کو ہو گی: فواد چوہدری

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت سائنس کے کیلینڈر کےمطابق اس بار ملک میں عیدالفطر 24 مئی ہوگی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہےکہ پاکستان میں عید الفطر اس مرتبہ پوری دنیا کے ساتھ 24 مئی کو ہوگی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت سائنس کے کیلینڈر کےمطابق اس بار ملک میں عیدالفطر 24 مئی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس بار دلچسپ بات یہ ہےکہ پاکستان کے ساتھ تقریباً پوری دنیا میں ہی عیدالفطر24 مئی کو ہوگی نیز انڈونیشیا، ملائیشیا، سعودی عرب اور دیگر مسلم ممالک میں بھی عید الفطر 24 مئی کو منائی جائےگی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس کی کمیٹی میں وفاقی وزیر غلام سرور اور نور الحق کو بھی دعوت دی ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتہ 23 مئی کو طلب کیا گیا ہے، پاکستان میں شوال کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی کمیٹی اور زونل کمیٹیاں چاند کی شہادتیں موصول کریں گی جس کے بعد ہی عیدالفطر کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ چاند دیکھنے کے لیے رویت نام کی اس آفیشل ایپ سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔

 

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان