مجھ سے انتہائی نفرت کرنے والوں کو بھی پیشگی عید مبارک

جلیلہ حیدر عید کی آمد پر اپنے چاہنے والوں اور مخالفین کو کیا پیغام دے رہی ہیں، دیکھیں اس وی لاگ میں۔

سماجی کارکن جلیلہ حیدر آج اپنے وی لاگ میں ناظرین کی توجہ اس دیہاڑی دار طبقے کی جانب دلا رہی ہیں جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وہ پیغام دیتی ہیں کہ لوگ اس عید پر اپنے ارد گرد اور محلوں میں مزدوروں کو اپنی عید کی خوشیوں میں شریک کریں اور انہیں تحائف دینا نہ بھولیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنے وی لاگ میں سب کو پیشگی عید مبارک دی ہے، بالخصوص اپنے ناقدین اور نفرت کرنے والوں کو، جو ان کی ویڈیوز پر انتہائی نفرت آمیز پیغامات چھوڑتے ہیں۔

جلیلہ کہتی ہیں کہ ایسے لوگوں کو محبت کی زیادہ ضرورت ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی بلاگ