اسلام آباد: ناکے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک

پولیس ترجمان کے مطابق ناکے پر فائرنگ نائن ایم ایم پسٹل کی گئی، جبکہ ہلاک ہونے والے اے ایس آئی محسن ظفر کے چہرے پر ناخن کے نشانات بھی پائے گئےاور ان کی وردی بھی پھاڑی گئی۔

ایک ناکے پر کھٹراپولیس اہلکار  (اے ایف پی فائل)

اسلام آباد میں منگل کی شب تھانہ ترنول کی حدود میں چُنگی نمبر 26 پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کے ایک ناکے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق عینی شاہدوں نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ناکے پر فائرنگ کی جس میں اے ایس آئی محسن ظفر اور کانسٹیبل سجاد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دو تحقیقاتی ٹیمیں قائم کر دی گئیں ہیں جو ایس پی انوسٹیگیشن سید مصطفی تنویر اور ایس پی صدر کی سربراہی میں تفتیش کریں گی۔

واقعے کے بعد پولیس نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ترجمان کے مطابق ناکے پر فائرنگ نائن ایم ایم پسٹل کی گئی، جبکہ اے ایس آئی محسن ظفر کے چہرے پر ناخن کے نشانات بھی پائے گئےاور ان کی وردی بھی پھاڑی گئی۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پولیس افسر اور حملہ آوروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

واضح رہے کہ ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں پر حملہ اسلام آباد میں  پہلی بار نہیں ہوا۔ اس سے قبل گذشتہ برس اگست میں بھی اسلام آباد میں تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں نامعلوم افراد کی  پولیس ناکے پر  فائرنگ سے دو اہلکار ہلاک اور ایک  زخمی ہوا تھا۔

فروری 2016 میں بھی نائنتھ ایونیو کے ناکے پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا تھا۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان