ممبئی میں طوفان نسارگا کی آمد سے پہلے سڑکیں سنسان

بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 'یہ ممکن ہے کہ اگلے چھ گھنٹوں میں یہ ایک سنگین سائکلونک سٹورم میں بدل جائے۔'

نسارگا نامی یہ سمندری طوفان بھارت کے ساحلی سرحدی خطوں میں واقع ریاستیں مہاراشٹرا اور گجرات سے ٹکرائے گا۔  (اے ایف پی)

بحیرہ عرب میں ایک طاقتور طوفان بھارت کے گنجان آباد شہر ممبئی کا رخ کر رہا ہے  جہاں بدھ کو سڑکیں سنسان ہو چکی ہیں اور ہزاروں لوگ ساحل سے دور منتقل ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 'یہ ممکن ہے کہ اگلے چھ گھنٹوں میں یہ ایک سنگین سائکلونک سٹورم میں بدل جائے۔'

نسارگا نامی یہ سمندری طوفان بھارت کے ساحلی سرحدی خطوں میں واقع ریاستوں مہاراشٹرا اور گجرات سے ٹکرائے گا جس دوران 120 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں ممکن ہیں جو ایک کیٹیگری 1 کے طوفان کے برابر ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

طوفان کے پیش نظر ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ جواہرلال نہرو پورٹ ٹرسٹ کو بھی 24 گھنٹے تک بند رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

ممبئی کی ایمرجنسی سروسز پہلے ہی کرونا (کورونا) وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹ رہی ہے۔

شہر میں بدھ کو سڑکیں خالی رہیں اور پولیس نے لوگوں کو گھر میں رہنے کی تاکید کی۔ ممبئی اور اس سے منسلک علاقوں میں 55 ہزار سے زائد کرونا وائرس کے کیس ہیں اور 1600 سے زائد ہلاکتیں۔

مہاراشٹرا اور گجرات کا حکام کا کہنا ہے انہوں نے ساحلی علاقوں سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو نکال لیا ہے خاص طور پر وہ جو کچی بستوں اور جھونپٹریوں میں رہتے ہیں۔

ممبئی ایئرپورٹ بدھ کو صرف 19 پروازیں چلائے گا حالانکہ اسے 50 کی اجازت ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا