امریکہ میں مظاہرے: ایپل اپنے لوٹے ہوئے آئی فونز کی تلاش میں

امریکہ میں ایپل سٹورز پر لوٹ مار کرنے کو پتہ چلا ہے کہ ان کے قبضے میں موجود آئی فونز سٹورز کی حدود کے باہر کام نہیں کر سکتے۔

لاس اینجلس میں 30 مئی کو مظاہروں کے دوران لوگ ایپل سٹور لوٹ رہے ہیں (اے ایف پی)

امریکہ میں ایپل سٹورز پر لوٹ مار کرنے کو پتہ چلا ہے کہ ان کے قبضے میں موجود آئی فونز سٹورز کی حدود کے باہر کام نہیں کر سکتے۔

لوگوں نے ٹوئٹر پر بظاہر اپیل کے سٹورز سے لوٹے گئے آئی فونز کی تصاویر پوسٹ کی ہیں، جن کی سکرین پر ایک پیغام پڑھا جا سکتا ہے کہ 'یہ ڈیوائس غیر فعال کر دی گئی ہے اور اسے ٹریک کیا جا رہا ہے۔ مقامی حکام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔'
ایک فوٹو میں آئی فون پر پیغام ہے کہ 'براہ کرم اسے ایپل وال نٹ پر لوٹا دیں۔' گوگل میپس پر لسٹنگ کے مطابق یہ سٹور 'غیر معینہ' مدت کے لیے بند ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹوئٹر پر پوسٹ ہونے والی تصاویر حقیقی ہیں یا جعلی یہ تصدیق فی الحال نہیں کی جا سکتی۔ انڈپینڈنٹ نے اپیل سے وضاحت کے لیے رابطہ کیا ہے۔

ایپل نے کرونا وبا کی وجہ سے چین سے باہر اپنے کئی سٹور بند کر دیے تھے لیکن اب امریکہ میں کچھ منتخب سٹور کھولے جا رہے ہیں۔
تاہم گذشتہ ہفتے ایک سیاہ فام نہتے شخص کی پولیس کے ہاتھوں موت کے ردعمل میں امریکہ میں جاری پر تشدد مظاہروں کی بنا پر ان میں سے کچھ سٹورز کو دوبارہ بند کر دیا گیا۔
مظاہروں کے بعد ایپل کے سی ای او ٹم کک نے اس بارے میں ٹویٹ بھی کی تھی۔ 
کک نے امریکہ میں پیش آنے والی صورتحال پر ایپل ملازمین کے نام ایک خط میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے سب کے لیے ایک جیسی دنیا کی ضرورت پر زور دیاتھا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی