لاہور میں ارطغرل غازی کی دھوم اور مجسمے

لاہور کی ایک رہائشی کالونی کی انتظامیہ نے ترک جنگجو ارطغرل غازی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے مجسمے نصب کرنا شروع کردیے ہیں۔

لاہور کی ایک رہائشی کالونی کی انتظامیہ نے ترک جنگجو ارطغرل غازی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے مجسمے نصب کرنا شروع کردیے ہیں۔

مرغزار کالونی میں نصب کیے جانے والے ان مجسموں میں ارطغرل غازی کو تلوار کے ساتھ گھوڑے پر سوار دکھایا گیا ہے۔

مجسمہ نصب ہونے کے بعد شہریوں نے اس اقدام کو سراہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ صرف ترک یا سلطنت عثمانیہ کے ہی نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے ہیرو ہیں۔

ارطغرل کے لیے اس نوعیت کے جذبات ان دنوں اس لیے سامنے آ رہے ہیں کیونکہ پاکستان ٹیلی ویژن ارطغرل غازی کی زندگی پر بنائے گئے ترکی ڈرامہ کو اردو زبان میں نشر کر رہا ہے۔

مرغزار کالونی کے سیکرٹری جنرل سہیل انور رانا کے مطابق انہوں نے کالونی کے رہائیشیوں کی جانب سے ارطغرل غازی کی یادگاریں بنانے کے مطالبے پر مجسمے نصب کرانے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ یہ مخصوص مجسمے پنجاب کے شہر کمالیہ سے خصوصی طور پر بنوائے جا رہے ہیں جنہیں فائبر اور لوہے سے تیار کیا جا رہا ہے۔

وہ بتاتے ہیں کہ ابھی دو مجسمے تیار ہوئے ہیں جو ارطغرل غازی کے گھوڑے پر سوار ہونے کے منظر کی عکاسی کر رہے ہیں۔ ایک مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرا تیار ہے اسے بھی کسی مرکزی چوک میں نصب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جس چوک میں ان کا مجسمہ لگایا گیا ہے اس چوک کا نام بھی ارطغرل غازی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

واضح  رہے کہ ترکی ڈرامہ ارطغرل غازی پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پر وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جا رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو