دو پاکستانی رضاکاروں کے لیے دولت مشترکہ کا ایوارڈ

حزیفہ اور حسان رزق نامی تنظیم چلاتے ہیں جو 2015 میں ایک یونیورسٹی کے پراجیکٹ کے طور پر شروع ہوئی تھی جس کا ہدف پاکستان میں اضافی تلف کی جانے والی خوراک سے بھوک کا خاتمہ تھا۔

(سوشل میڈیا)

ملکہ برطانیہ نے کرونا وائرس کے دور میں پاکستان سے دو رضاکاروں کو دولت مشترکہ پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ 
ایوارڈ حزیفہ احمد (شریک بانی اور سی ای او رزق) اور سید حسان عرفان (ایگزیکٹو ڈائریکٹر، رزق) کو مقامی آبادیوں کو کرونا (کورونا) وائرس کے دور میں خوراک کا تحفظ فراہم کرنے کے لیے دیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں برطانیہ کے ہائی کمیشن کے ایک بیان کے مطابق برطانیہ میں رضاکاروں کے ہفتے کے موقع پر ملکہ نے یہ اعلان کیے ہیں۔ 
حزیفہ اور حسان رزق نامی تنظیم چلاتے ہیں جو 2015 میں ایک یونیورسٹی کے پراجیکٹ کے طور پر شروع ہوئی تھی جس کا ہدف پاکستان میں اضافی تلف کی جانے والی خوراک سے بھوک کا خاتمہ تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان دونوں نے ماہ رمضان میں تین ہزار رضاکاروں کی مدد سے بائیس لاکھ خوراک کے پیکٹ 23 شہروں میں تقسیم کیے۔
حزیفہ نے دولی مشترکہ کا ان کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس ایوارڈ اور اپنے رضاکاروں اور رزق کے ہیروز کے نام کیا۔ 
اس موقع پر سید حسان نے کہا کہ ان کے ملک میں ماضی سے زیادہ خوارک ہے لیکن اس کے باوجود لوگ بھوکے رہ جاتے ہیں۔ ’کسی کو بھی خوراک کے بغیر نہیں رہنا چاہیے۔‘
ماضی میں بھی پاکستان سے ماسٹر ایوب جیسی شخصیات کو یہ ایوارڈ دیا جا چکا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل