مفرور مجرم گرم حمام میں برہنہ گرفتار

سویڈن میں ایک پولیس افسر نے مفرور مجرم کو اُس وقت پکڑا جب دونوں برہنہ حالت میں حمام میں غسل کے لیے موجود تھے۔

مفروم مجرم طویل عرصے سے ایک سرکاری ملازم پر حملے سمیت کئی جرائم میں سزا    ملنے کے بعد مطلوب تھا۔تصویر: اے ایف پی

سویڈن میں ایک پولیس افسر نے مفرور مجرم کو اُس وقت پکڑ لیا جب دونوں گرم حمام میں برہنہ حالت میں تھے۔

پولیس افسر چھٹی والے دن برہنہ حالت میں بھاپ کے غسل سے لطف اندوز ہورہے تھے کہ انہوں نے حمام میں موجود ایک مفرور مجرم کو شناخت کرلیا، جو منشیات اور ایک سرکاری ملازم پر حملے کے جرم میں سزا یافتہ اور مفرور تھا۔

رنک بی کے سٹاک ہوم ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی پولیس چیف کرسٹوفر بوہمین نے سویڈن کے سرکاری نشریاتی ادارے ایس وی ٹی کو بتایا کہ اتفاق سے حمام میں دونوں نے ہی ایک دوسرے کو پہچان لیا۔

کرسٹوفر کے مطابق: ’جب آپ کے ساتھی اور دوسرا سازوسامان ساتھ ہوں تو کارروائی آسان ہوتی ہے، یہ ایک سیدھی سادھی گرفتاری تھی۔‘

کرسٹوفر نے جونیئرپولیس افسر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے گرم حمام میں ایک خطرناک ماحول میں ہونے کے باوجود اپنے دماغ کو ٹھنڈا رکھا۔

کرسٹوفر نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ مفروم مجرم طویل عرصے سے ایک سرکاری ملازم پر حملے سمیت کئی جرائم میں سزا ملنے کے بعد مطلوب تھا۔

رنک بی پولیس کے فیس بک پیج پر کی جانے والی پوسٹ پر برہنہ گرفتاری کی سرخی جمائی گئی۔ جن پر یہ الفاظ درج تھے: ’ہم ہر جگہ ہیں۔ اُس جگہ بھی جہاں آپ ہمیں نہیں دیکھتے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ