بالی وڈ سٹار بھارتی ووٹروں کو کیا مشورہ دے رہے ہیں؟

بالی وڈ ستاروں نے عوام سے انتخابات میں سوچ سمجھ کر ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔

عوام اپنے ووٹ کی حفاظت کریں،کالکی کوچلن۔ اے ایف پی فوٹو

بالی وڈ کی نامور شخصیات نے عوام سے رواں مہینے ہونے والے انتخابات میں سوچ سمجھ کر ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔

بھارت میں لوک سبھا کے الیکشن 11 اپریل سے شروع ہو رہے ہیں اور سیتین کے بوردولئی کی ہدایت میں بننے والی ویڈیو سیریز میں بالی وڈ اداکاروں نے ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس کا پیغام ہے کہ ووٹ ڈالنے سے پہلے لوگوں کو سوچنا چاہئے۔

بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ میں شائع ہونےوالی ایک رپورٹ کے مطابق فلم سازوں، مصنفین، سائنس دانوں اور تھیٹر کے فنکاروں کی تحریری اپیل کے بعد اب ہندی فلموں کی برادری خاص طور پر اداکار ویڈیو سیریز کے  ذریعے لوگوں کو اپنے ملک اور اس کے عوام کی بھلائی کے لئے دیکھ بھال کر ووٹ دینے کی درخواست کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یوٹیوب پر جاری تین منٹ طویل ویڈیو میں اداکارہ کالکی کوچلن عوام سے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔

’آپ دائیں بازو کی جماعت کو ووٹ دیں یا بائیں بازو کی جماعتوں کو، اس کا ایک مقصد ہونا چاہیے، عوام اور ملک کی بھلائی۔‘

ایک اور ویڈیو میں مصنف اور ہدایت کار تگمانشو دھولیا نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قوم سے بڑھ کر کوئی  مذہب نہیں ہو سکتا اس لیے ایسے شخص کو ووٹ دیں جو بھارت کی معاشرتی ہم آہنگی کو تباہ نہ کرے۔

’میں نوجوان ووٹرز سے کہوں گا کہ وہ محتاط اور فکری سوچ اپنائیں اور ووٹ ڈالتے وقت اصل مسائل کو ذہین میں رکھیں جیسا کہ روزگار اور پُروقار زندگی کا حق۔‘

سیتین کے بوردولئی اس سیریز کی مزید ویڈیوز جلد جاری کریں گے جن میں فلم ساز وکرم ادیتیا، مصنف انجم راجہ با لی، ڈیزائنر شمع زیدی، موسیقار ویشال دادلانی، فلم ساز سعید مرزا ، اداکارہ سویرا بھاسکر اور دیگر اپنے پیغامات کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کریں گے۔

سیتین کے بوردولئی 10 سے 15 منٹ طویل میش اپ ویڈیو بنانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں جس میں وہ عوام کو درپیش مسائل اجاگر کریں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا