کوہلی، ڈویلیئرز کو لگاتار چھ میچوں میں شکست

رائل چینلنرز بینگلور اپنے ابتدائی چھ میچوں میں شکست کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری پوزیشن پر ہے۔

تصویر: اے ایف پی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان ویراٹ کوہلی اور جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز دو ایسے کھلاڑی ہیں جنھیں ’گیم چینجر‘ اور ’میچ ونر‘ کہا جاتا ہے، لیکن حیران کن طور پر یہ دونوں سٹار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن میں ایک ہی ٹیم میں ہوتے ہوئے ابھی تک جیت کا منہ نہیں دیکھ سکے۔

آئی پی ایل 12 میں رائل چینلجرز بینگلور کی ٹیم تاحال ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی حالانکہ اسے کوہلی اور ڈویلیئرز کے علاوہ انگلش آل راؤنڈر معین علی، نیوزی لینڈ کے کولن ڈی گرانڈہوم اور بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر اومیش یادو، سپنر یوزویندرا چہل جیسے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔

رائل چینلنرز بینگلور اپنے ابتدائی چھ میچوں میں شکست کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری پوزیشن پر ہے۔

کوہلی کی کپتانی میں میدان میں اترنے والی رائل چینلجرز بینگلور کی ٹیم اس سیزن کے اپنے پہلے میچ میں بری طرح ناکام رہی اور مہیندر سنگھ دھونی کی چنئی سپر کننگز کے خلاف صرف 70 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف دوبارہ ایسا ہی ہوا اور بینگلور کی پوری ٹیم 231 رنز کے تعاقب میں 113 رنز بنا سکی۔

بینگلور اس سال 181 اور 205 جیسے بڑے ٹارگٹ بھی سیٹ کر چکی ہے لیکن پھر بھی اسے ہار کا ہی سامنا کرنا پڑا۔ خود کوہلی اب تک چھ میچوں میں 41، 46 اور 84 رنز کی اننگزز کھیل کر صرف 203 رنز بنا سکے ہیں۔

دوسری جانب، اپنی ٹیم کو کسی بھی مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے مشہور اے بی ڈویلیئرز بھی اس مرتبہ اب تک چھ  میچوں میں کل 173 رنز بنا پائے ہیں۔ ان میں 70 اور 63 رنز کی اننگز نمایاں رہی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل