کم کارڈیشین 2022 میں وکیل بن جائیں گی

امریکی ٹی وی سٹار آج کل قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور انہیں امید ہے کہ سال 2022 میں وہ کیلیفورنیا بار کا امتحان پاس کر لیں گی۔

38 سالہ   کم کارڈیشینکے انسٹاگرام پر 13 کروڑ سے زائد مداح ہیں۔فائل تصویر: روئٹرز

امریکی ٹی وی سٹار کم کارڈیشین، جو رئیلٹی ٹی وی شوز اور ہپ ہاپ گلوکار کین ویسٹ کے ساتھ شادی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور انہیں امید ہے کہ سال 2022 میں وہ کیلیفورنیا بار کا امتحان پاس کرلیں گی۔

ووگ میگزین کے مطابق 38 سالہ لائف سٹائل شخصیت، جن کے انسٹاگرام پر 13 کروڑ سے زائد مداح ہیں، کیلیفورنیا کی ایک لا فرم میں گذشتہ برس سے بطور انٹرن کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے قانون پڑھنے کا آغاز گذشتہ برس ایک پٹیشن کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایلس میری جانسن کو معافی دلوانے میں کامیابی کے بعد کیا۔ 63 سالہ ایلس کوکین کی غیرقانونی سمگلنگ کی وجہ سے 22 سال قید کاٹ چکی تھیں۔

تاہم کم کے ساتھ ملاقات کے ایک ہفتے بعد ٹرمپ نے، جو خود بھی رئیلٹی ٹی وی سٹار رہ چکے ہیں، ایلس کو جون 2018 میں معافی دے دی تھی۔

’کیپنگ اَپ وِد دی کارڈیشین‘ کی سٹار نے کہا کہ انہیں وائٹ ہاؤس میں مختلف مواقعوں پر سزاؤں کی معافی کے حوالے سے ورکنگ گروپس میں شرکت کے لیے بلایا جاتا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا: ’مجھے ایسا محسوس ہوا کہ جیسے میرے پاس ان افراد کے لیے جنہوں نے معاشرے کے قرض اتار دیے ہیں، جدوجہد کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔‘

کم کے شوہر رابرٹ، جنہوں نے بحیثیت اٹارنی او جے سیمپسن کا مقدمے میں دفاع کیا تھا، نے ووگ میگزین کو بتایا: ’مجھے لگا کہ نظام مختلف ہونا چاہیے اور میں نے چاہا کہ میں اسے تبدیل کردوں۔ اگر میرے پاس زیادہ علم ہوگا تو میں زیادہ کچھ کر سکوں گی۔‘

امریکہ میں کسی بھی لاء سکول میں داخلے کے لیے کسی بھی مضمون میں بیچلر کی ڈگری لازمی ہے۔ کم نے کبھی کالج سے گریجویشن نہیں کی ہوئی ہے۔ وہ کورس مکمل کرنے سے پہلے ہی سکول چھوڑ دیتی تھیں۔

لیکن بعض ریاستوں میں، جن میں کیلیفورنیا بھی شامل ہے، وکیل بننے کے لیے کسی لاء فرم کے پاس چار سال تک انٹرن کی حیثیت سے کام کرنا ضروری ہے، جس کے بعد وہ بار کا امتحان دے سکتی ہیں۔

فی الوقت کم کارڈیشین، سان فرانسسکو کی ایک لاء کمپنی میں کام کر رہی ہیں اور اس دوران وہ اُن مزید قیدیوں کے مقدمات میں دلچسپی لے رہی ہیں جن کو جلد رہائی چاہیے۔

زیادہ پڑھی جانے والی دفتر