ڈونلڈ ٹرمپ اپنی بیٹی کو ورلڈ بینک کا صدر کیوں بنانا چاہتے ہیں؟

 صدر ٹرمپ کا یہ بھی ماننا ہے کہ اگر ایوانکا صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہو جائیں تو وہ شاندار طریقے سے کامیابی سمٹ سکتی ہیں۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اپنی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کو عالمی بینک کی صدر دیکھنے کے خواہاں ہیں کیوںکہ بقول ان کے وہ اعداد و شمار میں اچھی ہیں۔

دی اٹلانٹک جریدے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے اپنی سب سے بڑی اور محبوب صاحبزادی ایوانکا کے بارے میں تفصیل سے بات کی اور یہ کہ ان کی انتظامیہ میں وہ کون سا کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایوانکا جن کو وہ ابھی تک ’بےبی‘ پکارتے ہیں ان کے تمام بچوں میں سب سے منفرد ہیں۔

’میرے خیال سے ایوانکا عالمی بینک میں اہم ذمہ داری سنبھالنے کے لائق ہیں کیونکہ وہ اعداد و شمار اور جمع تفریق کی ماہر ہیں۔‘

ٹرمپ کے نزدیک ایوانکا انتہائی پُرسکون اور اپنا مقام بنانے کی صلاحیت رکھنے والی شخصیت کی مالک ہیں جو انہیں اقوام متحدہ میں بھی اہم ذمہ داری کا اہل بنا تا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی 37 سالہ صاحبزادی اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نِکی ہیلے کی جگہ لیں تاہم وہ اقربا پروری کے الزام سے خوفزدہ ہیں۔

’اگر میں ایسا کرتا تو تمام لوگ اسے اقربا پروری کا نام دیتے جبکہ اس میں اقربا پروری جیسی کوئی بات ہے ہی نہیں، سچ کہوں تو وہ [ایوانکا] اس عہدے کےلیے شاندار انتخاب ہوتیں۔‘

ایوانکا کی بے مثال صلاحتوں کے باوجود صدر ٹرمپ خزانہ کےنائب سیکریٹری برائے بین لااقوامی امور ڈیوڈ میلپاس کو عالمی بینک کے صدر کے لیے نامزد کر چکے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی بطورمشیر خدمات انجام دینے والی ایوانکا کئی بار سیاست سے دور رہنے کا عندیہ دے چکی ہیں۔

 صدر ٹرمپ کا یہ بھی ماننا ہے کہ اگر ایوانکا صدارتی انتخابات کی ڈور میں شامل ہو جائیں وہ شاندار طریقے سے کامیابی سمٹ سکتی ہیں۔

’میرے خیال میں اسے [ایوانکا] ہرانا بہت بہت مشکل ہو گا۔‘ ٹرمپ نے دی اٹلانٹک کو بتایا۔

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ