لوئس ہیملٹن نے فارمولا ون کی 1000ویں ریس جیت لی

لوئس ہیملٹن نے چائنیز گراں پری میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے نہ صرف اپنی مسلسل دوسری فتح حاصل کی ہے بلکہ انھوں نے عالمی چیمپیئن شپ میں بھی برتری حاصل کر لی ہے۔

تصویر: روئٹرز

برطانوی فارمولا ون ڈرائیور لوئس ہیملٹن نے چائنیز گراں پری میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے نہ صرف اپنی مسلسل دوسری فتح حاصل کی ہے بلکہ انھوں نے عالمی چیمپیئن شپ میں بھی برتری حاصل کر لی ہے۔

ان کی اس جیت کی ایک اور خاص بات یہ بھی تھی کہ یہ ریس فارمولا ون کی تاریخ کی ایک ہزارویں ریس تھی۔ اس ریس میں لوئس ہیملٹن نے اپنے ہی ساتھی مرسڈیز ڈرائیور ویلٹری بوٹس کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور پھر مڑ کر پیچھے نہیں دیکھا۔

چائنیز گراں پری کے اس مقابلے میں ویلٹری بوٹس دوسرے نمبر رہے جبکہ فراری ڈرائیور سبیسٹیئن ویٹل تیسری، ریڈ بل کے میکس ورسٹیپن چوتھی اور فراری ہی کے چارلز لیکرچ پانچویں پوزیشن پر آئے۔

تاہم لوئس ہیملٹن کا یہ کارنامہ ایک تنازع کی وجہ کچھ دب سے گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ جب فراری کے ڈرائیور نے اپنے ساتھی ڈرائیور ویٹل سے برتری حاصل کی تو ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ویٹل پھر سے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آگے نکلے اور ان کے مطابق وہ ہیملٹن کے قریب پہنچنے ہی والے تھے کہ فراری انتظامیہ کی جانب سے انھیں کہا گیا کہ وہ اپنی کے ساتھی لیکرچ کو آگے جانے دیں۔

ان ہدایات پر ہچکچاہٹ کے ساتھ عمل کرنے سے قبل ویٹل نے احتجاجاً کہا: ’لیکن میں آگے بڑھ رہا ہوں۔‘

ویٹل کے پاس مرسڈیز کے دونوں ڈرائیور کے پاس پہنچنے کا موقع تھا لیکن وہ اپنے لیڈرز کو مطمئن نہیں کر پائے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل